Free AIOU Solved Assignment Code 5625 Spring 2024

Free AIOU Solved Assignment Code 5625 Spring 2024

Download Aiou solved assignment 2024 free autumn/spring, aiou updates solved assignments. Get free AIOU All Level Assignment from aiousolvedassignment.

کورس: اصول صحافت
سمسٹر بہار
2024
سطح: ایم اے اردو
امتحانی مشق نمبر1

سوال نمبر1:پاکستان کے موجودہ بڑے اخبار کا جاّْٰزہ لیں؟

پاکستان کے اخبار                                                                                                                              

ذیل میں ان اخبارات کی فہرست ہے جو پاکستان میں شائع ہوتے ہیں۔

اردو                                                                                                                                                

 اردو اخبار                                                                                                                                      

انگریزی                                                                                                                                         

بلوچی                                                                                                                                              

براہوی                                                                                                                                             

پشتو                                                                                                                                              

پنجابی                                                                                                                                             

سرائیکی                                                                                                                                             

سندھی                                                                                                                                              

AIOU Solved Assignment Code 5625 Spring 2024 

سوال نمبر2:قیام پاکستان سے قبل بر صغیر کے نمایاں اخبارات کا احوال بیان کریں؟

اردو صحافت کے آغاز سے متعلق کئی متضاد دعوے کیے گئے ہیں۔ کسی نے مولوی محمد باقر دہلوی کے سر اس کا سہرا باندھا ہے جو تحریک آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے صحافی تھے جنہیں انگریزوں نے توپ سے باندھ کر اُڑا دیا تھا۔ مولوی محمد باقر کا اردو اخبار دہلی سے 1836سے 1857ء تک جاری رہا۔ بعض کا یہ دعوی ہے کہ اردو کا پہلا اخبار ’’آگرہ اخبار‘‘ ہے جو اکبرآباد سے 1831ء میں جاری کیا گیا۔ مورخین لکھتے ہیں کہ اردو کا سب سے پہلا اخبار ’’جام جہاں نما‘‘ کا ضمیمہ تھا جو27؍مارچ 1825ء کو جاری ہوا اور 1825تک نکلتا رہا اور پھر بند ہوکر دوبارہ 1825میں جاری ہوا۔ جناب یوسف کاظم عارف کا دعویٰ ہے کہ ’’مراۃ الاخبار‘‘ اردو کا پہلا اخبار ہے جو 1823 میں کلکتہ سے جاری ہوا۔ جس کے روح رواں راجا رام موہن رائے تھے۔ ایک اور دعویٰ یہ بھی ہے کہ 1810ء میں کلکتہ سے کاظم علی نے ’’اردو اخبار‘‘ کے نام سے اردو صحافت کا آغاز کیا۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو اخبار کا آغاز ہندوستان کے پہلے مجاہد اور شہید آزادی ٹیپو سلطان شہید نے کیا تھا۔ جنہوں نے 1794ء میں ایک حکم صادر کیا کہ ایک سرکاری پریس جاری کیا جائے جس میں عربی حروف میں ٹائپ کی چھپائی ہو۔ ان کے حکم کی تعمیل ہوئی۔ ٹیپو سلطان نے ارشاد فرمایا کہ اس پریس سے اردو زبان کا اخبار جاری کیا جائے جس کا نام ’’فوجی اخبار‘‘ رکھا جائے۔ یہ اخبار شاہی سرپرستی اور سرکاری نگرانی میں جاری ہوا جو اردو زبان کا پہلا اخبار تھا اگرچہ کہ عوام تک اس کی رسائی نہیں تھی بلکہ صرف شاہی فوج کے افسر اور سپائیوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ یہ وہ دور تھا جب سرکاری زبان فارسی تھی۔ اردو کی ابتدائی حالت تھی۔ مگر ٹیپو سلطان شہید کی دور بین نظروں نے یہ بھانپ لیا تھاکہ آنے والا دور اردو کا ہوگا۔ اس فوجی اخبار میں جو تقطیع پر ہفتہ وار شائع ہوتا تھا اس میں فوج کی نقل و حرکت، افسروں کے تعین اور تبادلے کی اطلاعات درج ہوتی تھیں۔ فوج کے متعلق احکامات بھی شائع کیے جاتے تھے۔ یہ پانچ سال تک پابندی کے ساتھ شائع ہوتا رہا۔ ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریزوں نے پریس اور فوجی اخبار کی تمام فائلوں کو ضبط کر لیا اور اسے آگ لگادی۔

پہلا عوامی اخبار                                                                                                                                    

جہاں تک عوامی اخبار کا تعلق ہے‘ ’’جام جہاں نما‘‘

                           کو اردو کے اولین اخبار کی سند دی جاسکتی ہے جس کے ناشر ہری دت اور ایڈیٹر سدا سکھ لعل تھے۔ ’جام جہاں نما‘ کی مقبولیت اور اس کے مضامین سے پیدا ہونے والے جوش اور ولولہ کے پیش نظر برطانوی حکومت کے اس وقت کے چیف سکریٹری ولیم ورلڈ وتھ بیلے نے ایک خفیہ فائل تیار کی تھی جس میں ’’جام جہاں نما‘‘ پر کنٹرول اور سینسرشپ کی ہدایت تھی۔ ’’جام جہاں نما‘‘ ہی کی وجہ سے 1825ء میں پہلا پریس ایکٹ رائج ہوا۔ جہاں تک مولوی محمد باقر کے دہلی اردو اخبار کا تعلق ہے یہ بھی ایک ہفت روزہ تھا جس نے انگریزی سامراج کے خلاف قلمی جہاد کیا وہیں ہندو مسلم اتحاد کا محرک بھی بنا۔ مولوی محمد باقر نے جب اخبار نکالا تو ان کی عمر 57 برس تھی۔ یہ اردو کا لیتھو اساس اولین مطبوعہ اخبار ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا ایک عجوبہ عظیم تھا۔

یہ اخبار دلچسپ اور دلفریب تھا جس میں شیخ ابراہیم ذوق، بہادر شاہ ظفر، مرزا غالب، حافظ غلام سول، مرزا محمد علی بخت مرزا، حیدر شکوہ، مرزا نور الدین کے کلام شائع ہوتے۔ ذوق اور غالب کی نوک جھونک کی خبریں بھی اس میں شامل ہوتیں۔ مگر اس کا اصل مقصد انگریزوں کی غلامی سے                                                                                                 ہندوستان کو آزاد کروانا تھا۔

اور اخبار                                                                                                                                               

ان کے ہمعصر ساتھیوں میں ماسٹر رام چندر مدیر ’’فوائد الناظرین‘‘، ’’خیر خواہ ہند‘‘ اور محب ہند‘‘

۔ پربھو دیال ایڈیٹر ’’فوائد الشائقین‘‘ تھے جن کے اخبارات بھی مولوی باقر کے پریس ہی میں چھپتے تھے۔ ماسٹر رام چندر نے 1845ء میں ’’خیرخواہِ ہند‘‘ بھی شائع کیا۔

اردو کا پہلا صحافی                                                                                                                                

                                                     مولوی محمد باقر نے 1857ء کی بغاوت کے روز ازل سے رپورٹنگ کی جو دراصل آنکھوں دیکھا حال تھا‘ یہ 17مئی 1857ء کو شائع ہوا۔ ہندوستان کی بغاوت کو انگریز حکمرانوں نے غدر قرار دے کر ایک تنقیح آمیز اشتہار چھاپا اسے جامع مسجد دہلی کے دروازوں اور کئی نمایاں مقامات پر چسپاں کیا۔ مولوی باقر نے اس اشتہار کو اپنے اخبار میں بھی شائع کیا۔ جس میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق اہانت آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ مولوی محمد باقر نے اس اشتہار کا دندان شکن جواب دیا۔ اس طرح وہ حاکم انگریزوں کی نگاہوں میں کھٹکنے لگے۔مولوی محمد باقر نے قلمی نام سے بھی ایسے مضامین اپنے اخبار میں شائع کیے جس نے ہندوستانیوں کے حوصلے بلند کیے اور فرنگیوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کیا۔ مولوی محمد باقر کو ستمبرء میں گرفتار کیا گیا اور فرنگی جاسوسی محکمہ کے انچارج کیپٹن ہڈسن کے سامنے پیش کیا گیا جس کے حکم سے انہیں 16؍ستمبر 1857ء کو دہلی دروازہ کے باہر خونی دروازہ کے سامنے میدان میں توپ کے گولے سے شہید کر دیا گیا۔ جس وقت مولوی محمد باقر کو سزائے موت دی جانے والی تھی ان کے فرزند محمد حسین آزاد بھیس بدل کر ان کے آخری دیدار کے لیے گئے اس وقت مولوی محمد باقر نماز پڑھ رہے تھے۔ دونوں کی آنکھیں چار ہوئیں۔ اور مولوی محمد باقر نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھادیئے جو اس بات کا اشارہ تھا کہ آخری ملاقات ہو گئی تم جاسکتے ہو۔ کچھ دیر بعد 77سالہ مولوی محمد باقر کو توپ کے گولے سے اڑا دیا گیا اس طرح اردو کے پہلے صحافی نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسرا دور                                                                                                                                            

عبدالسلام خورشید کے مطابق 1857کے بعد اردو روزناموں کا دور شروع ہوا۔ اردو کا روزنامہ اخبار کلکتہ کا ’’اردو گائیڈ‘‘ تھا جسے مولوی قدیرالدین احمد خان نے 1858ء میں شروع کیا۔ اس کے بعد اردو کا دوسرا روزنامہ 1875ء میں لاہور سے شروع ہوا جس کا نام روزنامہ پنجاب تھا۔ اسی دور میں لاہور سے ایک اخبار ’’رہبر ہند‘‘ بھی شروع ہوا۔

جنوبی ہند میں اردو اخبار                                                                                                                        

اردو اخبارات کی اشاعت کے سلسلے جاری رہے ۔ تاہم ڈاکٹر محمد افضل الدین اقبال (

مرحوم) نے جنوب ہند کی اردو صحافت میں لکھا ہے کہ 1857سے پہلے ہی مدراس(چینائی) میں ایک درجن سے زیادہ (مطابع) پرنٹنگ پریس قائم ہوچکے تھے۔ لیتھو گرافی اگرچہ کہ کلکتہ کے بعد مدراس میں شروع ہوئی مگر دہلی اور لکھنؤ جیسے شمالی ہند کے مراکز سے پہلے یہاں شروع ہوچکی تھی اس لیے اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اردو کا پہلا اخبار مدراس ہی سے شائع ہوا ہوگا اگرچہ کہ ایسی کوئی سند نہیں ملی۔ البتہ مدراس میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام اور اس سے پیدا ہونے والے حالات کا بغور جائزہ لیں تو اردو اخبار کے اجرا کے لیے ناگزیر ماحول 1841ء سے بہت پہلے پیدا ہوچکا تھا۔

ڈاکٹر علیم صبا نویدی نے تاملناڈو                                                                                        میں اردو میں صحافتی خدمات کے زیر عنوان اردو صحافت کے معماروں کا ذکر کیا ہے ان میں جنوب کے پہلے اردو اخبار ’’جامع الاخبار‘‘ کے ایڈیٹر سید رحمت اللہ، ’’اعظم الاخبار‘‘ کے ایڈیٹر سید محمد اعظم، ’’شمس الاخبار‘‘ اور ’’عزیز الاخبار‘‘ کے بانی اور ایڈیٹر شاہ عزیز الدین گھٹالا، سید عبدالستار سنین، مولوی نصیرالدین اور گھٹالہ، ’’صبح صادق اور طلسم حیرت‘‘ کے نگران حضرت صادق الحسینی شریف مدراسی، مولانا عبدالمجید شرر آلندوری ایڈیٹر ’’قومی رپورٹ‘‘، علامہ شاکر نائطی ایڈیٹر ’’مصحف‘‘، مولانا ابوالجلال ندوی ایڈیٹر ’’سہیل‘‘، مولانا سید سلطان محی الدین بہمنی مدیر’’ حیات و امام‘‘،مولانا سید عبداللطیف فاروقی ایڈیٹر ’’آزاد ہند اور مسلمان‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

افضل الدین اقبال کے حوالہ سے علیم صبا نویدی نے 1841ء سے 1856ء تک مدراس سے شائع ہونے والے جن اردو اخبارات، جرائد اورر سائل کا ذکر کیا ہے ان میں :

  1. ہفتہ وارجامع الاخبار 1841ء ایڈیٹر سید رحمت اللہ
  2. ہفتہ وار اعظم الاخبار 1848ء ایڈیٹر حکیم سید محمد
  3. ہفتہ وارآفتاب عالم 1849ء ۔۔۔۔۔
  4. ہفتہ وارعمدۃ الاخبار 1849ء محمد انور
  5. ہفتہ وارتعلیم الاخبار 1851ء منشی سید حسین
  6. ہفتہ وارصبح صادق 1855ء سید عبدالرحمن
  7. ہفتہ وارمظہرالاخبار 1856ء محمد خواجہ بادشاہ عبرت
  8. روز نامہ طلسم حیرت 1856ء غلام محی الدین

1857 کے بعد اردو اخبارات یا اردو صحافت کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ ’’اودھ اخبار(لکھنؤ)‘‘ سائنٹیفک گزٹ اور تہذیب الاخلاق علیگڑھ، اودھ پنچ لکھنؤ، اکمل الاخبار دہلی، پنجاب اخبار لاہور، شمس الاخبار مدراس، کاشف الاخبار ممبئی، قاسم الاخبار بنگلور، آصف الاخبار حیدرآباد۔ ان اخبارات میں اودھ اخبار کو منشی نول کشور نے رتن ناتھ سرشار کی ادارت میں روزنامہ میں تبدیل کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اردو اخبارات نے تحریک آزادی کے ساتھ عوامی مسائل، رشوت خوری، بلدی مسائل، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔اس دوران مدراس سے :

  1. ہفت وار شمس الاخبار 1859ء محمد اعظم گھٹالہ
  2. ماہ نامہ ماہِ نور 1864ء جعفر حسین
  3. روزنامہ نیر اعظم 1864ء محمد عبدالستار صدیقی
  4. ماہنامہ یادگارِ زمانہ 1871ء منشی عبدالرزاق
  5. ہفتہ وار جریدۂ روزگار 1875ء سید محمد مرتضیٰ شاہ قادری

خواتین کا پہلا جریدہ                                                                                       

1873ء میں مولوی ناصر علی نے نصرت الاخبار، ’’نصرت الاسلام‘‘ اور ’’مہر درخشاں‘‘ کی اشاعت کا آغاز کیا۔ اودھ پنچ منشی سجاد حسین کی ادارت میں نکلنے والا پہلا طنز و مزاح کا جریدہ تھا جبکہ خواتین کا پہلا جریدہ ’’اخبار النساء‘‘ تھا۔

اردو کے معتبر اخبار                                                                                                                          

                                                                                                                       1879

                                                ء میں روزنامہ ’’مظہرالعجائب‘‘ ایڈیٹر مصطفےٰ حسین شائع ہوا ۔ کلکتہ سے شیخ احسن اللہ سندگری دہلوی نے 1881ء میں ’’دار السلطنت‘‘کی اشاعت کا آغاز کیا جس کے ایڈیٹر متھورا پرساد سومر تھے۔ پہلے ہفت روزہ پھر سہ روزہ اخبار کی حیثیت سے یہ عام ہوا۔ اسی دور میں ایک نمائندہ روزنامہ ’’اخبارعام‘‘ تھا جو ہفتہ روزہ سے روزنامہ میں تبدیل ہوا۔اسی سال حکیم محمد حسین نے مدراس سے ہفتہ وار ’’احسن الجرائد‘‘ نکالا۔ 1882ء میں شاہ عبدالعزیز گھٹالہ نے ’’عزیز الاخبار‘‘ ، 1884ء میں محمد عظیم الدین نے ’’اتحاد‘‘، سید علی قادر بہار نے ماہنامہ ’’جلوۂ سخن‘‘ 1887ء میں جاری کیا۔ 1893-94ء میں ’’اخبارِ عام‘‘ شائع ہوا۔ اس اخبار کی روزانہ اشاعت دو ہزار سے بھی زائد ہو گئی تھی۔ اس کا ہمعصر انگریزی اخبار ’’سیول اینڈ ملٹری گزٹ‘‘ صرف 1400 چھپتا تھا۔ ’’اخبار عام‘‘ کا جانشین ’’پیسہ‘‘ اخبار تھا جس کے ناشر محبوب عالم تھے۔ آج بھی لاہور میں’’پیسہ اخبار اسٹریٹ‘‘ اسی زمانہ کی یادگار ہے۔ یہ اردو روزناموں میں سرفہرست تھا۔ 1895ء سے 1900ء تک مدراس سے ’’مخبر دکن‘‘ ہفتہ وار ایڈیٹر سید عبدالقادر فقیر، ’’نیر آصفی‘‘ ہفتہ وارایڈیٹر اسدالدین احمد، ’’آفتاب دکن‘‘ ہفتہ وار ایڈیٹر سید جلال الدین گھائل، ہفتہ وار ’’اتفاق‘‘ ایڈیٹر عبدالملک شائع ہوئے۔ 20ویں صدی کے آغاز میں مولانا ظفر علی خان کی زیر ادارت ’’زمیندار‘‘ کی اجرائی سے ’’پیسہ‘‘ اخبار کے وجود کو خطرہ ہونے لگا آخر یہ بند ہو گیا۔ یہ وہ دور تھا جب ’’پیسہ‘‘ کے علاوہ ’’اودھ اخبار‘‘ اور ’’صلح کل‘‘ تین روزنامے شائع ہوتے تھے جو اعتدال پسند صحافت کا نمونہ تھے۔ تاہم انگریزوں کے خلاف تحریک آزادی نے زمیندار، ’’ہندوستانی‘‘، ’’الہلال‘‘ اور ’’ہمدرد‘‘ جیسے اخبارات کو مقبول عام بنادیا۔ اسی دوران ’’ہندوستان لاہور‘‘، ’’دیپک امرتسر‘‘، ’’دیش لاہور‘‘، ’’اردوئے معلی(کانپور)‘‘، ’’مسلم گزٹ(لکھنؤ)‘‘، ’’مدینہ (بجنور)‘‘، ’’ہمدم (لکھنؤ)‘‘، ’’سوراج (الہ آباد)‘‘ نے عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا اور عوام کو آزادی کی قومی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

                                                 کانگریس، مسلم لیگ، ہندومہاسبھا، آریہ سماج، خلافت کمیٹی اور علی گڑھ تحریک نے اردو اخبارات اور جرائد و رسائل کے فروغ میں حصہ بھی لیا اور ان پر اثر انداز بھی ہوئے۔ اُس دور میں ’’زمیندار‘‘ سب سے مقبول عام اخبار تھا جس کی تعداد اشاعت 30,000 تک پہنچ گئی تھی۔ یہ 1903ء میں لاہور سے جاری کیا گیا تھا۔ اس سے ایک سال پہلے ہی مولوی ثناء اللہ خان نے ہفتہ وار وطن جاری کیا جو 33سال تک شائع ہوتا رہا۔ 1901ء میں شیخ عبدالقادر نے ’’مخزن‘‘ نکالا۔ 1908ء میں خواتین کا سب سے پہلا رسالہ جو دہلی سے نکلا اس کا نام ’’عصمت‘‘ تھا۔ اس کے مدیر شیخ محمد اکرم تھے بعد میں علامہ راشد الخیری اس کے مدیر بنے۔ 1909ء’ میں خواجہ حسن نظامی نے ولی اللہ کے حالات خانقاہوں اور عرسوں کے اصلاحات کے بارے میں ترویج و اشاعت کے لیے جولائی 1909ء میں ’’نظام المشائخ‘‘ نکالا۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ’’غریبوں کا اخبار‘‘ اور ’’منادی‘‘ بھی نکالا۔ ’’منادی‘‘ روزنامہ تھا جو 1974تک شائع ہوتا رہا۔ ان کے صاحبزادے خواجہ حسن ثانی نظامی اس کے مدیر ہیں۔ 1910ء میں مدراس سے ماہنامہ ’’خورشید‘‘ ایڈیٹر سید جلال الدین گھائل، 1911ء میں ماہنامہ ’’المضمون‘‘ ایڈیٹر منشی انصارالدین بے خود، 1912ء میں ماہنامہ ’’مورخ‘‘ ایڈیٹر مولوی محمد بدیع الدین، 1914ء میں روزنامہ ’’قومی رپورٹ‘‘ ایڈیٹر مولانا شرر آلندوری شائع ہوئے۔ رضوان احمد مرحوم کے تحقیقی مقالے ’’بیسویں صدی کی اردو صحافت‘‘ کے مطابق بیسویں صدی کی پہلی دہائی میں غیر ممالک میں بھی اردو صحافت کا آغاز ہوچکا تھا۔ 1910ء میں ٹوکیو سے اردو رسالہ ’’اسلامک فریٹرنیٹی‘‘ شائع ہوا جس کے مدیر مولانا برکت اللہ بھوپالی تھے۔ یہ جاپان کے علاوہ چین، برما، ہندوستان، سنگاپور اور کولمبو میں بھی جاتا تھا۔ یہ ہندوستان میں برطانوی حکومت کے خلاف رائے عامہ ہموار کرتا تھا۔ 1912ء میں مولانا محمد علی جوہر نے ’’نقیب ہمدرد‘‘ اور حمید الانصاری نے ’’مدینہ‘‘ کی اشاعت شروع کی۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا ہفت روزہ ’’الہلال‘‘ اردو صحافت کا ماہ کامل تھا جس نے مسلمانوں میں سیاسی اور مذہبی شعور بیدار کیا۔ یہ پہلا اردو اخبار تھا جس نے اپنے ڈیزائن، لے آؤٹ اور خبروں کے ساتھ تصاویر کی پیش کشی کو اہمیت دیتے ہوئے جاذبنظراخبار پیش کیا۔ اس اخبار کا مواد اور انداز بیان اس کی اصل روح تھا۔ 1913ء میں میرٹھ سے ’’توحید‘‘ جاری ہوا۔ اسی سال حاجی ساجد احمد کی ادارت میں پٹنہ سے ’’پٹنہ‘‘ اخبار شائع ہوا۔1916ء میں مولانا عبدالمجید شرر آلندوری نے مدراس سے ماہنامہ رسالہ ’’نور‘‘ خواتین کے لیے شائع کیا۔ اکتوبر 1916ء میں لکھنؤ سے ہمدم جاری ہوا جو مسلم لیگ کا ترجمان تھا جس کے ایڈیٹر جالب دہلوی تھے۔ 1919 میں لاہور سے مہاشی کرشنن نے گاندھی جی کی پالیسیوں اور نیشنل کانگریس کی تائید میں ’’پرتاب‘‘ جاری کیا۔

                                                            اردو داں ہندوؤں میں اس کا اچھا اثر تھا مگر حکومت وقت کے جبر کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے اشاعت مسدود کرنی پڑی۔ 1920ء میں لاجپت راؤ نے لاہور سے ’’وندے ماترم‘‘ نکالا۔ یہ پہلا اخبار تھا جو کارپوریٹ سیکٹر کے تحت شائع ہوا تھا۔ پہلا ہی شمارہ 10ہزار شائع ہوا۔ یہ صحت مند صحافت کا نمونہ تھا۔ 1923ء میں شاہ امان اللہ نے بجنور سے ’’نگینہ‘‘ اور ’’الامان‘‘ اخبار نکالا۔ حکیم اجمل خان کی ایماء پر یہ اخبار دہلی منتقل ہو گیا۔اسی سال لالہ شام لال کپور نے ’’دسہری‘‘ نکالا۔ اس سے پہلے وہ ’’گروگھنٹال‘‘ کے نام سے بھی اخبار نکال چکے تھے۔1923ء میں محمد عبداللطیف فاروقی نے مدراس سے روزانہ ’’آزادِ ہند‘‘ کی اشاعت کا آغاز کیا۔ 1925ء میں لالہ خوشحال چند خورشید نے ’’ملاپ‘‘ جاری کیا۔ اس سے پہلے وہ ’’آریہ گزٹ‘‘ نکالتے تھے۔ ’’ملاپ‘‘ دہلی، جالندھر، حیدرآباد اور لندن سے شائع ہوتا تھا۔ اب دہلی سے شائع ہورہا ہے۔ 1925ء میں سوامی شردھانند نے لالہ دیش بندھو گپتا کے ساتھ مل کر ’’تیج‘‘ نکالا جس کی راجستھان، یوپی اور دہلی میں اچھی اشاعت تھی۔ جاگیردار ریاستوں کی جانب سے بار بار اسے بند کیا گیا۔1925ء میں ریاست کشمیر کا پہلا اخبار ’’رنبیر‘‘ جاری ہوا جو مہاراجا گلاب سنگھ کے بیٹے رنبیر سنگھ کے نام سے موسوم تھا۔ ایک سال بعد یہ بند ہو گیا۔ 1925ء میں مولانا عبدالماجد دریابادی نے ’سچ‘‘ نکالا جو 1933ء تک جاری رہا بعد میں اس کا نام ’’صدق‘‘ اور پھر ’’صدق جدید‘‘ کے نام سے جاری رہا۔ 1925ء میں ہفتہ وار ’’الجمعیت‘‘ جاری کیا۔ اس کی ادارت سے مولانا عرفان پھر ابوالاعلیٰ مودودی، بلال احمد زبیری، مولانا عبدالوحید صدیقی اور مولانا محمد عثمان فارقلیط وابستہ رہے۔1927ء میں لاہور سے انقلاب‘‘ عبدالمجید سالک اور مولانا غلام رسول بحر نے جاری کیا۔ یہ دستاویزی اخبار تھا جو 1949ء تک جاری رہا۔1927ء میں مولانا ابوالجلال ندوی،سید سلطان بہمنی اور نذیر احمد شاکر نے مدراس سے روزنامہ ’’مسلمان‘‘ جاری کیا جو اب بھی جاری ہے اور تا ملناڈو کا واحد اردو اخبار ہے جس نے کتابت کے فن کو زندہ رکھا ہے اور مکمل اخبار کی کتابت کی جاتی ہے۔ 1928ء میں دہلی سے مسلم لیگ کا ترجمان روزنامہ ’’وحدت‘‘ شائع ہوا۔

                                                               یہی وہ دور تھا جب علامہ اقبال کی شہرت بام عروج پر تھی۔ انہوں نے لاہور کے کچھ اخبارات کی سرپرستی بھی کی۔ 1929ء میں محمد عبداللطیف فاروقی اور عبدالکریم آزاد نے مدراس سے ’’آزاد نوجوان‘‘ کی اشاعت شروع کی۔مولانا ابوالجلال ندوی نے 1933ء میں ماہنامہ ’’بشریٰ‘‘، محمد اسماعیل سیٹھ نے 1934ء میں ہفتہ روزہ ’’دلچسپ‘‘، قاضی محمد عبدالرحمن نے ماہنامہ ’’رفیق‘‘ شائع کیا۔ مرتضیٰ احمد خان میکش اور چراغ حسن حسرت کی ادارت میں ’’احسان‘‘ 1934ء میں جاری ہوا جو اردو کا پہلا روزنامہ تھا جس کے دفتر میں ٹیلی پرنٹر نصب کیا گیا۔ اس دور کے اخبارات میں ’’احرار، نیشنل کانگریس، زم زم، پاسبان، مساوات اور تریاق‘‘ تھے۔ جبکہ لکھنؤ سے انیس احمد عباسی نے ’’حقیقت‘‘ جاری کیا جو روزنامہ سے ہفتہ وار میں تبدیل ہوا۔ قاضی عبدالغفار نے حیدرآباد سے پیام کی اجرائی کا آغاز کیا۔ 1931ء میں مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی نے مولانا آزاد کی سرپرستی میں ہفتہ وار ’’پیغام‘‘ نکالا۔ کچھ عرصہ بعد ’’ہند‘‘ جاری کیا۔ شبلی بی کام نے ہفتہ وار ’’خیام‘‘ جاری کیا۔ 1935ء میں علامہ شاکر نائطی نے عمرآباد تاملناڈو سے ماہنامہ ’’مصحف‘‘، محمد کریم الدین نے روزنامہ ’’مسلم گزٹ‘‘ مدراس، غلام محی الدین نے روزنامہ ’’مسلم رپورٹ‘‘ مدراس، ایمان گوپاموی، سید سلطان بہمنی نے 1936ء میں ماہنامہ ’’رسالہ حیات‘‘، مولانا ابوالجلال ندوی ’’سہیل‘‘ روزنامہ، سید سلطان بہمنی نے 1937ء میں ماہنامہ ’’ہمدرد‘‘ شائع کیا۔ 1938ء میں پٹنہ سے نذیر حیدر نے ’’صدائے عام‘‘ جاری کیا۔ سہیل عظیم آبادی نے روزنامہ ’’ساتھی‘‘ کی شروعات کی جسے غلام سرور نے لے لیا تھا۔ 1939ء میں ممبئی سے غلام احمد خان آرزو نے روزنامہ ’’ہندوستان‘‘ جاری کیا جو سرفراز آرزو کی ادارت میں اب بھی شائع ہورہا ہے۔ متحدہ ہندوستان کے مشہور اخبارات میں لاہور سے 1940ء میں ’’شہباز‘‘ کی اجرائی عمل میں آئی۔ اسی سال لاہور سے حمیدنظامی نے ’’نوائے وقت‘‘ نکالا۔ چار سال بعد یہ روزنامہ ہوا۔ یہ پاکستان کا ملٹی ایڈیشن اخبار ہے۔ 1942ء میں دہلی سے میر خلیل الرحمن نے ’’جنگ‘‘ جاری کیا۔ 1947ء میں کراچی منتقل کیا۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا اخبار ہے۔ کئی شہروں سے شائع ہوتا ہے۔ 1944ء میں جواہرلال نہرو نے ’قومی آواز‘‘ کی بنیاد ڈالی جس کے ایڈیٹر ڈاکٹر حیات اللہ انصاری تھے۔ یہ کانگریس کا ترجمان اور نیشنلسٹ اخبار تھا۔ مختلف شہروں سے اس کے ایڈیشن شائع ہونے لگے۔ افسوس کہ اس اخبار نے دم توڑ دیا۔

جنگ آزادی میں اردو صحافت کا کردار                                                                                                         

                                                               اپنے دور کے ممتاز صحافی، ادیب جمنا داس اختر نے اپنے ایک تحقیقی مقالے میں جو ماہنامہ ’’آج کل دہلی‘‘ کے ’اردو صحافت نمبر‘ میں شائع ہوا‘ میں لکھا ہے کہ جنگ آزادی میں اردو صحافت کا رول بڑا اہم رہا۔ اس دور کے جید صحافیوں میں جنہوں نے جنگ آزادی کی حمایت کی ان کا ذکر کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں ’’مولوی محمد باقر تو جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی رہے ان کے فرزند مولوی محمد حسین آزاد جو خود بھی اخبار نویس تھے انہیں انگریزوں نے اشتہاری مفرور قرار دے کر گرفتاری کے لیے پانچ سو روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا‘‘۔ ’’صادق الاخبار‘‘ کے ایڈیٹر مولوی جمیل الدین، اودھ اخبار‘‘ کے ایڈیٹر منشی نول کشور، تاریخ بغاوت ہند کے مدیر مکند لال، ہفت روزہ ’’خیر خدا خلق‘‘ کے منشی ایودھیا پرشاد، ’’جلوۂ طور میرٹھ‘‘ کے روح رواں سید ظہیرالدین طور، ’’سائنٹیفک سوسائٹی‘‘ علیگڑھ کے ادارتی رکن مولانا محمد اسماعیل علیگڑھی، ’’منشور محمدی‘‘ کے ایڈیٹر محمد شریف، ’’اردو معلی‘‘ کے مدیر محمد حسرت موہانی، ’’خم خانہ ہند‘‘ کے مولوی احمد حسن شوکت، ایڈیٹر ’’پیسہ‘‘ منشی محبوب عالم، ’’شیرپنجاب‘‘ کے ایڈیٹر سردار امر سنگھ، مولانا آزاد، محمد علی جوہر، مولانا ظفر علی خان اور سید حبیب، سوامی پرکاشآنند، پنڈت میلارام وفا، مولانا امیر احمد امان (ایڈیٹر ترجمان صحت)، لالہ راج پت رائے، پنڈت کشن چندر موہ(شانتی)، سوامی شردھا نند، لالہ دیش بندو گپتا، رنبیر سنگھ، ڈاکٹرستیہ پال اور ڈاکٹرعالم، شورش کاشمیری ایڈیٹر چٹان، مولانا امداد صابری، منشی گوپی ناتھ امر اور رام لال (سنسار اور روزنامہ ہند کے ایڈیٹر)، عبدالرزاق ملیح آبادی، صوفی انبا پرشاد، بلال احمد زبیری، پنڈت بانکے دیال شرما، مہاشہ کرشن، ویریندر اور نریندر نے اپنے قلم اور صحافتی صلاحیتوں کو تحریک آزادی کے لیے وقف کر دیا اس کے لیے ہر قسم کی مصیبتیں برداشت کیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آزادی کی تاریخ اگر لکھی گئی ہے تو اس میں ان کا خون بھی شامل ہے۔

تقسیم ہند کے وقت اردو اخبار                                                                                                                   

                                                              میرنال چٹرجی (میڈیا ہائیو) کے ایک مقالہ کے مطابق ہندوستان کی تقسیم کے وقت کل 415اردو اخبارات جن میں روزنامے، ہفتہ وار ماہنامے شائع ہوتے تھے تقسیم کے بعد ان میں سے 345 ہندوستان میں رہ گئے۔ 70اخبارات کے مالکین اور مدیران پاکستان کو ہجرت کرگئے۔ آر این آئی کی رپورٹ 1957ء کے مطابق اس وقت 513 اردو اخبارات تھے جن میں مجموعی تعداد اشاعت 7.84لاکھ تھی۔ 2012ء میں یہ تعداد 710اردو روزنامے اور کل تعداد اشاعت دو کروڑ 20لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ آزادی کے بعد کئی نئے اخبارات وجود میں آئے جن میں ’’دعوت‘‘، ’’نئی دنیا‘‘، ’’سیاست‘‘، روزنامہ’’ منصف‘‘، روزنامہ ’’اعتماد‘‘، ’’روزنامہ راشٹریہ سہارا‘‘، آزاد ہند‘‘، ’’ہندسماچار‘‘، ’’اخبار مشرق‘‘، ’’آبشار‘‘، ’’عکاس‘‘، ’’انقلاب‘‘، ’’اردو ٹائمز،‘‘ سالار‘‘، ’’قومی آواز‘‘، قابل ذکر ہیں۔ روزنامہ رہنمائے دکن سب سے قدیم اخبار ہے جو تقسیم سے پہلے رہبر دکن کے نام سے شائع ہوتا تھا۔ آزادی کے بعد کے کچھ اور اردو اخبارات، جرائد و رسائل کے نام یہ ہیں ’’اورنگ آباد ٹائمز، ڈیلی آفتاب(سرینگر)، ڈیلی روشنی (سری نگر)، امروز ہند (پٹنہ)، ساحل (بنگلور)، وادی کی آواز (جموں اینڈ کشمیر)، لشکر (لکھنؤ)، ہندوستان ایکسپریس (دہلی)، ہمارا سماج دہلی، انقلاب ہند دہلی)، صحافت (ڈیلی)، کشمیر ٹائمز، قومی رابطہ، جدید خبر( دہلی، مردآباد)، اوصاف (پاکستان)، خبردار جدید دہلی، گواہ (حیدرآباد)، ساز دکن (حیدرآباد)، صدائے حسینی (حیدرآباد)، مسلمان (مدراس) قابل ذکر ہیں۔ علیم صبا نویدی کے بموجب آزادی 1947ء کے بعدمدراس سے کئی اخبارات، جرائد و رسائل شائع ہوئے تاہم اس وقت ’’مسلمان‘‘ واحد اردو اخبار رہ گیا ہے جس کے ایڈیٹر محمد عظمت اللہ ہیں۔ یہ اخبار اپنی صدی کی تکمیل کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ ان کی اپنی ادارت میں ’’نور جنوب‘‘ ماہنامہ شائع ہوتا ہے۔

AIOU Solved Assignment 1 Code 5625 Spring 2024 

سوال نمبر3:صحافت کی تعریف کریں نیز صحافت پر اعتراضات کا جازہ لیں؟

                                              صحافت یا جرنلزم حقائق سے راست طور پر آگاہی کا نام ہے۔صحافت کا انسانی زندگی سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔آج کے اس برق رفتار دور میںذرائع ابلاغ انسانی زندگی میں ایک لازمی حصہ کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ہماری زندگی میں ایک ضرورت کی شکل میں شامل ہوچکا ہے۔انسانی زندگی کے تمام حواس اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔یہ صحافت کی ہی کرشمہ سازی ہے کہ پلک جھپکتے ہی کسی واقعہ یا حادثے کی خبرپوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔اور عمل اور رد عمل کا سلسلہ مسلسل چل پڑتا ہے۔اپنی اسی متاثر کن خاصیت کے سبب صحافت آج جمہوری نظام میں چوتھے ستون کا درجہ رکھتی ہے۔واقعات یا حقائق جاننے کا نام صحافت ہے۔سچائی اور انکشافات کا پتہ لگانا ہی صحافت ہے۔عوام کو سچائی اور تمام واقعات سے باخبر رکھنا صحافت ہے۔سچائی پر ہی صحافت کی تعمیر ہوتی ہے۔ وہ لفظ جسے ہم زبان اردو میں ’’صحافت کہتے ہیں در اصل عربی زبان کے لفظ ’’صحیفہ ‘‘ سے ماخوذ ہے۔جس کے لغوی معنی صفحہ،کتاب،رسالہ،ورق کے ہیں۔اپنے وقت مقررہ پر شائع ہونے والا مطبوعہ مواد بھی صحیفہ ہے۔لہذاجدید عربی معنی میں جریدہ اور اخبار بھی لفظ صحیفہ سے مستعار ہے۔اخبار و رسائل کو ترتیب دینے اور مزین کرنے میں جن لوگوں کی شمولیت ہوتی ہے اْنہیں صحافی کہتے ہیں اور اس پیشے کو صحافت۔انگریزی میں صحافت کو Journalism اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کو Journalist کہا جاتا ہے ۔صحافت کی تعریف کا جہاں تک معاملہ ہے مختلف ماہرین نے مختلف انداز و مختلف پیرائے میں صحافت کی تعریف و تشریح کی ہے۔لیکن سب کا ماحصل ایک ہی ہے۔

ڈاکٹر محمد شاہد حسین نے صحافت کی تعریف کچھ اس طرح سے کی ہے:

 ’’صحافت خبر ہے،اطلاع ہے،جانکاری ہے۔صحافت عوام کے لیے عوام کے بارے میں تخلیق کیا گیا وہ مواد ہے   جو دن بھر کے واقعات کو تحریر میں نکھار کر ،آواز میں سجا کر،تصویر میں سمو کر انسان کی اس خواہش کی تکمیل کرتی ہے، جس کے تحت وہ ہر نئی بات جاننے کے لیے بے چین رہتا ہے۔

 

برنارڈ شاہ نے صحافت کی متعلق کہا ہے:

 “All Great LIterature is Journalism

میتھیو آرنلڈ نے صحافت کی مختصر تعریف یوں بیان کی ہے:

ـ’’صحافت عجلت میں لکھا گیا ادب ہیـ‘‘ “Journalism is a Literature in a Hurry

ڈاکٹر عبدالسلام خورشید صحافت کے ضمن میں لکھتے ہیں:

 ’’صحافت ایک عظیم مشن ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو تازہ ترین خبروں سے آگاہ کیا جائے ۔عصر حاضر کے واقعات کی تشریح  کی جائے اور ان کا پس منظر واضح کیا جائے تاکہ رائے عامہ کی تشکیل کا راستہ صاف ہو۔صحافت رائے عامہ کی ترجمان اور عکاس بھی   ہوتی ہے۔اور رائے عامہ کی رہنمائی کے فرائض بھی سر انجام دیتی ہے۔عوام کی خدمت اس کا مقصد فرض ہے۔اس لیے صحافت   معاشرے کے ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔‘‘

 

صحافت کا مقصد:Aim of Journalism)

                                             صحافت بنیادی طور پر فن ابلاغ ہے۔صحافت ابلاغ کا وہ مستند ذریعہ ہے جو عوام کو حالات اور واقعات کا شعور بخشتا ہے۔صحافت کا اصل مقصد دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اور حالات کی تازہ ترین صورت حال سے عوام کو واقف کروانا اور ان واقعات کی پیش کش میں صداقت اور راست بازی سے کام لینا ہے۔رائے عامہ کو ہموار کرنا بھی صحافت کا ایک اہم مقصد ہے۔کیونکہ جب تک عوام میں شعور پیدا نہیں ہوتا اس وقت تک رائے عامہ کی تشکیل ممکن نہیں۔عوام میں غور و فکر کی صلاحیت پیدا کرنا ،ان کے دلوں میں اخبار کی عزت و عظمت قائم کرنا ،ان کے خیالات و احساسات کی ترجمانی کرنا یہ تمام صحافت کے فرائض میں شامل ہیں۔صحافت ایک سماجی خدمت اور اخبار ایک سماجی ادارہ ہے۔سماج کو آئینہ دکھانے کا کام صحافت کا ہے۔سماج کی اچھائیاں اور برائیاں صحافت کے ذریعے ہی سامنے آتی ہیں۔سماج میں تبدیلی پیدا کرنے کے علاوہ قارئین کو بہترین تفریح مہیا کرانا اور اس تفریح کے ذریعے ان کی ذہنی تربیت کرنا بھی صحافت کے مقاصد میں شامل ہے۔غرض صحافت نہ صرف ایک فردکی ذہنی ،قلبی،جسمانی اور روحانی تربیت کا بیڑہ اْٹھاتی ہے بلکہ ایک بہتر سماج کی تشکیل بھی کرتی ہے۔

صحافت کے اقسام:(Types of Journalism)

صحافت کو درج ذیل قسموں میں بانٹا جاسکتا ہے۔

۱۔ مطبوعہ صحافت:Print Journalism

۲۔برقی صحافت :Electronic Journalism

 مطبوعہ صحافت:

                                          فن صحافت کی ترسیل و اشاعت جب مطبوعہ طور پر اخبار و رسائل کی صورت میں پریس کے ذریعہ انجام پاتی ہے تو اسے ہم مطبوعہ صحافت کہتے ہیں۔روزنامے،سہ روزہ، ہفت روزہ اخبار،علمی و ادبی مجلے،پیشہ وارانہ رسالے ،سہ ماہی و سالانہ جریدے،پوسٹرز،اسٹکرز،ہینڈ بلز وغیرہ مطبوعہ صحافت کے دائرے میں آتے ہیں۔مطبوعہ صحافت میں اخبارات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔اخبارات کو موجودہ تاریخ کا ترجمان بھی کہا جاتا ہے۔دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں سینکڑوں زبانوں میں اخبارات شائع ہورہے ہیں۔اخبار یہ عربی زبان کا لفظ ہے جو خبر کی جمع ہے۔اخبار کے تحت روزنامے،سہ روزہ ،ہفت روزہ کا شمار ہوتا ہے۔کچھ لوگ پندرہ روزہ کو بھی اخبار کہتے ہیں۔روزنامے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہفتہ میں کم از کم پانچ شمارے جاری ہوں ۔سہ روزہ اخبار کا چلن اب نہیں رہا ۔آج یہ صورت حال ہے کہ بہت کم سہ روزہ شائع ہورہے ہیں۔

رسائل:

                                     رسالہ یہ عربی زبان کے لفظ ’’رسل‘‘ سے ماخوذ ہے۔رسالے یہ عوام کی ترسیل کا بہترین وسیلہ تسلیم کیے جاتے ہیں۔رسائل کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ادبی،علمی،فنی،ملّی،قانونی،فلمی،خالص تفریح پیش وارانہ وغیرہ۔

 برقی صحافت: برقی صحافت میں ریڈیو،ٹیلی ویژن،انٹرنیٹ،فلم ،وی سی آر ،سلائیڈز،اوورہیڈ پروجیکٹر وغیرہ کو اہمیت حاصل ہے۔

ریڈیو:(Radio) آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ریڈیو کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔دور حاضر میں ریڈیو خبروں کا مستند ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ریڈیو نہ صرف خبریں نشر کرتا ہے بلکہ خبروں پر تبصرے،تہذیبی و ثقافتی پروگرام،موسیقی کے دلچسپ پروگرام کا فریضہ بھی ریڈیو انجام دیتا ہے۔ریڈیو یہ انیسویں صدی کی ایجاد ہے۔جس نے بہت ہی قلیل مدت میں دنیا بھر میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ریڈیو کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے نا خواندہ لوگ بھی مستفید ہوتے ہیں۔جب کے اخبار خواندہ لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ریڈیو ذرائع ابلاغ کا ایک سستا اور موثر ذریعہ ہے یعنی کوئی بھی سامعی آسانی سے اسے خرید سکتا ہے۔دور دراز کے دیہات جہاں بجلی اور دوسرے وسائل موجود نہیں وہاں ریڈیو کام کرتا ہے۔ہل چلاتے کسان بھی گلے میں ٹرانسٹر لٹکائے دنیا بھر کے حالات و واقعات سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔

ٹیلی ویژن:

                                              (Television) بیسویں صدی کی ایجادات میں ٹیلی ویژن ایک اہم اور موثر ایجاد ہے۔سائنسی ایجادات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ٹیلی ویژن ہے۔ٹیلی ویژن کا موجد جان ایل بیرڈ ہے۔ٹیلی ویژن کی سب سے نمایاں خاصیت یہ ہے کہ ٹیلی ویژن پر خبریں نہ صرف پڑھی یا سنی جاتی ہیں بلکہ دیکھی بھی جاتی ہے۔اور یہی وصف اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ٹیلی ویژن کے ذریعہ گھر بیٹھے دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو دیکھا جاسکتا ہے۔چونکہ دیکھی ہوئی شئے زیادہ متاثر کرتی ہے اس لیے آج ہر ایک کے دل و دماغ پر ٹیلی ویژن صحافت چھائی ہوئی ہے اس بات سے انکا رنہیں کیا جاسکتا ۔

وی سی آر:VCR))

                                            برقی صحافت میں وی سی آر کو بھی اہمیت حاصل ہے۔فلم جو کسی دور میں مقبول و موثر ذریعہ ابلاغ تھا۔اب اسکی جگہ وی سی آر نے لے لی ہے۔وہ گھرجہاں وی سی آر موجود ہے۔سنیما گھر کا متبادل بن گیا ہے۔دنیا بھر کی فلمیں گھر بیٹھے وی سی آر کے ذریعہ دیکھی جارہی ہے۔وی سی آر کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ اسے ہم ایک جگہ سے دوسری جگہ بہ آسانی منتقل کرسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ:

                                         (Internet) انٹرنیٹ کو برقی صحافت میں انقلاب کی حیثیت حاصل ہے۔انٹرنیٹ کے ذریعہ ہر کام اتنا آسان ہوگیا ہے جس کا تصور بھی اس کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ۔جدید ٹکنالوجی کی آمد سے اردو صحافت کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ہندوستان میں سب سے پہلے روزنامہ سیاست نے سن ۱۹۹۷ میں اپنا انٹرنیٹ ایڈیشن شائع کر نا شروع کیا تھا۔آج تقربیا اردو کے تمام اخبارات اپنا انٹرنیٹ ایڈیشن شائع کررہے ہیں۔یہ اردو صحافت کی بہت بری کامیابی ہے۔انٹرنیٹ کے ذریعہ سے اردو صحافت کے لیے فیس بک اور واٹس ایپ کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔جہاں آسانی سے لوگوں تک رسائی ممکن ہو پارہی ہے۔انٹرنیٹ پر کئی لوگوں نے اپنا ذاتی بلاگ بھی بنایا ہے جہاں آپکو خبریں بھی مل جاتی ہیں۔اور کسی خاص موضوع پر بحث و مباحثے میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔اور اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔اگر ایسا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ انٹرنیٹ اس وقت موثر ترین ذریعہ ابلاغ ہے۔انٹرنیٹ نے اپنے اندر ،اخبارات ،میگزین ،رسالے ،ریڈیو ،ٹیلی ویژن ،فلم وغیرہ کوسمیٹ لیا ہے۔دنیا کی کوئی ایسی چیز نہیں جو انٹرنیٹ پر موجود نہیںہے۔انٹرنیٹ کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعہ آپ اپنا پیغام خواہ وہ تقریری ہو یا تحریری دنیا کے کونے کونے تک پہنچا سکتے ہیں۔مختصر یہ کہ اس جدید ٹکنالوجی کے دور میں اردو صحافت بھی انٹرنیٹ کے ذریعہ دوسری زبانوں کی صحافت کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اور اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اردو صحافت کا فن:

                                      صحافت در اصل ایک دو طرفہ ترسیلی عمل ہے اور اسی پر اسکی اساس قائم ہے۔صحافت کو ابتداء ہی سے اطلاع رسانی کے ساتھ ساتھ معاشرتی بیداری کا سب سے موثر وسیلہ تصور کیا جاتا ہے۔سماجی تبدیلی کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے میں صحافت کے رول کو اساسی سمجھا جاتا ہے۔یہی سبب ہے کہ آزادی وطن سے قبل کے متعدد سماجی مصلحتوں،سیاسی لیڈروں،مفکروں ،دانشوروںنے فرسودہ معاشرتی رسوم کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے اور غیر ملکی تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے اخبار و جرائد نکالے۔ہندوستان کی تحریک آزادی میں صحافت کا کردار بہت فعال رہا ہے۔اردو صحافت نہ ہوتی تو شاید ہندوستان کی آزادی کا کو سورج دیکھنا نصیب نہ ہوتا ۔آزادی اور انقلاب کے جذبے کو بیدا ر کرنے میں سب سے اہم رول اردو صحافت کا رہا ہے۔اور زبان کو فروغ دینے میں جوخدمات صحافت کی رہی ہے اْسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔آج کے عہد میں اردو زبان بہ ذریعہ صحافت عوام تک پہنچ رہی ہے۔

                                             دنیا کے تمام فنون کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جو اسکی رسومیات کہلاتے ہیں۔انسان جب سے دنیا میں سماجی زندگی بسر کررہا ہے۔خبروں کی ترسیل بھی اسی عہد سے جاری ہے۔ابتدا میں انسانی معلومات کی ترسیل کا کیا معیار تھا یہ اس عہد کے مذہبی صحیفوں سے بخوبی پتہ چلتا ہے۔جیسے جیسے انسان متمدن اور مہذب طرز معاشرت کی طرف بڑھتا رہا خبروں کی ترسیل کا مرحلہ بھی فنی لحاظ سے مستحکم بننے لگا۔اور دیگر علوم کی طرح اسکے بھی اپنے کچھ اصول و ضوابط تیار کیئے گئے لیکن عہد قدیم میں یہ فن عصر حاضر کی طرح زندگی کا اہم شعبہء نہیں بن سکا تھا۔اسکی بنیادی وجہ ذرائع ابلاغ کی قلت کے علاوہ اس فن کی غیر فنی حیثیت بھی تھی۔عہد جدید میں صحافت کو باقاعدہ ایک علمی فن تسلیم کیا گیا ہے۔ماہرین صحافت نے اس فن کو جدید خطوط پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ہندوستان میں اس فن کو انگریزوں نے ترقی دی۔اور اسے کچھ قوانین کا پابند بھی بنایا۔یہ وہی قوانین تھے جنکی بناء پر فن صحافت غیر مہذبانہ انداز گفتگو سے پاک ہوتا چلا گیا۔حالانکہ آگے چل کر انگریزوں نے فن صحافت پر قدغن بھی لگائی لیکن بہ حیثیت فن مجموعی طور پر صحافت کا میدان وسیع سے وسیع تر ہوتا رہا۔اس ضمن میں محترم محمد شکیل و نادر علی خان ہندوستانی پریس کے حوالے سے لکھتے ہیں:

 ’’ایسٹ انڈیا کمپنی کے وجود سے جہاں لامتناہی نقصانات کا سلسلہ شروع ہوا۔وہیں فنون طباعت و صحافت میں   مفید اضافے بھی ہوئے چناچہ موجودہ صحافت کا سنگ بنیاد بھی اسی کا رہین منت ہے۔‘‘

 صحافت کا فن علم زبان کے بغیر ادھورا ہے۔لیکن تصویری صحافت (کارٹون وغیرہ) نے اس فن کو زبان کا محتاج تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ ذیل میں فن صحافت کی تفہیم کے لیے چند رسومیات فن صحافت درج ہیں۔

* خبروں کی حصولیابی کے تمام طریقہء کار سے با خبری

* ذرائع ابلاغ سے رشتہ

* خبروں کی تفہیم پر دسترس

* الیکٹرانیک میڈیا کا شعور

* زبان و بیان پر گرفت

 اس کے علاوہ بھی کچھ اور بنیادی عناصر ہیں جو صحافت کے فن میں صحافی کو امتیازی شناخت کا حامل بناتے ہیں۔مثلا صحافتی کو حق گو ہونا چاہیے،نیز سے بے باک بھی ہونا چاہیے،صحافی کا صحافی شعور انتہائی مستحکم اور پائدار ہونا چاہیے،یہی وہ عناصر ہیں جو کسی بھی صحافی کو صحافت کے میدان میں سرفراز اور کامیاب بناتے ہیں۔

صحافت کی اہمیت 🙁Importance of Journalism)

صحافت کو معاشرے میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ صحافت کی قوت در اصل عوام کی قوت ہے۔آج کا دور ابلاغیات کا دور ہے۔صداقت اور راست بازی صحافت کی وہ بنیادی خصوصیات ہیں جو معاشرے میں اسکی اہمیت کے غماز ہیں۔صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے۔مجبور و مظلوم عوام کے جذبات کی پیامبر ہوتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی سماج میں ظلم و ستم نے سر اْٹھایا تو صحافی کے نوک قلم نے ظالم کا سر قلم کرکے رکھ دیا ۔عام طور پر صحافت کو مملکت کے چوتھے ستون سے تعبیر کیا جاتا ہے۔(Journalism is the Fourth pole of Democracy) کسی بھی جمہوری حکومت میں قانون ساز ادارے پارلیمنٹ ،انتظامیہ اور عدلیہ بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ان تینوں اداروں کی بقاء اور سلامتی کے لیے صحافت کا وجود ناگزیر ہے۔صحافت کے بغیر ان تینوں اداروں کا جمہوریت پسند ہونا شک و شبہ کی گنجائش پیدا کرتا ہے۔اگر ان تینوں اداروں میں صحافت کا عمل دخل نہ ہوتو ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ پارلیمنٹ میں کس موضو ع پر بحث ہورہی ہے،کون سے نئے قوانین تیار ہورہے ہیں،بجٹ کس طرح کا ہے وغیرہ وغیرہ۔عوام کی بات حکومت اور حکومت کی بات عوام تک پہچانے کا فریضہ صحافت انجام دیتی ہے۔صحافت کی اہمیت و افادیت سے اس کے مثبت و منفی پہلوئوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کنور محمد دلشاد اپنی تصنیف ’’ابلاغ نامہ‘‘ میں لکھتے ہیں:

 ’’صحافت ایک جادو ہے۔جس کے بول میں خیر و شر کی بجلیاں روپوش ہیں۔ایک معمولی سی خبر ،ایک افواہ یا ایک غلط بیانی کے  دو رس نتائج مرتب ہوتے ہیں جن پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔کسی شخص کو بام عروج پر پہنچانا ہومذلت میں ڈھکیلنا ہو،کسی   یا تحریک کو قبولیت کی سند عطا کرنا ہوگا یا اس سے متفر کرنا ہوگا ،حکومت کی کسی پالیسی کو کامیاب بنانا یا ناکام کرنا ہو،یا مختلف   اقوام میں جذبات نفرت یا دوستی پیدا کرنا ہوتو یہ صحافت کا ادنی سا کرشمہ ہے۔‘‘

                                        ایک اچھا ذی اثر حق گو اور بے باک اخبار خود بہ خود معاشرے میں اپنی دھاک بٹھاتا ہے۔اخبارات کی بدولت حکومت بنتی بھی ہے اور ٹوٹتی بھی ہے۔اسی لیے نیپولین بوناپارٹ نے اخبار کی بے پناہ قوت اور اس کے جادوئی اثر سے متاثر ہو کر کہا تھا۔۔۔

 ’’ میں سو فوجی دستوں کے مقابلے میں ایک اخبار سے زیادہ ڈرتا ہوں۔‘‘ اردو کے مشہور و معروف شاعر اکبر الہ آبادی نے اخبارات کی اہمیت سے متاثر ہوکر کہا تھا۔۔

 کھینچو نہ کمانو کو نہ تلوا ر نکالو

 جب توپ مقابل ہو تو اخبار نکا

اردو صحافت کا آغاز و ارتقاء:(Origin of Urdu Journalism)

 اردو صحافت کا جنم اردو شاعری کی طرح فارسی صحافت کی کوکھ سے ہوا۔ہندوستان میں فارسی زبان کے اخبارات مغل حکومت کے سنہری دور میں جاری ہوئے ۔لیکن یہ فارسی اخبارات بھی فارسی شاعری کی طرح عام ہندوستانی معاشرے سے لاتعلق تھے فارسی اخبار تک صرف طبقہ اشرافیہ کی دسترس تھی۔علامہ عتیق صدیقی کی مشہور کتاب ’’فوزی‘‘کے حوالے سے گروبچن چندن نے اپنے ایک مضمون میں مغلیہ اخبار کے متعلق گفتگو کی ہے:

 ’’ اورنگ زیب عالمگیر ر ح کے زمانے میں شاہی محل کے لیے روزانہ ایک اخبار شائع کیا جاتا تھا۔یہ اخبار آج کی طرح چاندنی چوک میں آواز لگا کر بیچا نہیں جاتا تھا۔مزید ان کے پیش رومغل بادشاہوں کے وقت میں بھی ایک اخبار شاہی   محل کے لیے جاری ہوتا تھا۔اور اسکی نقلیں دور دراز کے علاقوں کے امرا وغیرہ کو بھیجی جاتی تھیں۔مغل عہد کے کئی سو   اخبارات لندن کے رائل ایشیا ٹک سوسائٹی کی لائبریری میں محفوظ ہیں۔‘‘

                                          ہندوستان میں اردو صحافت کا باضابطہ آغاز سن ۱۸۲۲ سے ہوا۔ حالاں کہ اس قبل ہندوستان میں فارسی صحافت کا رواج تھا ۔لیکن کلکتہ کی سرزمین سے اردو کے اْفق پر ایک تابندہ تارا’’جام جہاں نما‘‘ طلوع ہوا۔’’ جام جہاں نما‘‘ اردو کا اولین مطبوعہ اخبار ہے۔جو ۲۷ مارچ ۱۸۲۲ کو کلکتہ سے جاری ہوا۔اس اخبار کے ایڈیٹر منشی سداسکھ لعل اور مالک ہری ہر دت تھے۔ یہ ایک ہفت روزہ اخبار تھا ۔یہ اخبار فارسی ٹائپ میں چھپتا تھا۔چوں کہ اْس وقت فارسی ٹائپ کا ہی رواج تھا اس اخبار کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ یہ اردو کا پہلا اخبار تھااور اسکے ایڈیٹر اور مالک غیر مسلم تھے۔جدو جہد آزادی ۱۸۵۷ سے قبل ہندوستان کے مختلف شہروں سے متعدد اردواخبارات جاری ہوچکے تھے ۔۱۸۳۴ میں ممبئی سے ’’آئینہ سکندری‘‘ یہ اخبار اردو میں جاری ہوا۔حالاں کہ فارسی زبان میں یہ اخبار ۱۸۲۲ سے ہی جاری تھا۔یہ ایک نیم سرکاری اخبار اور ممبئی کے گورنر کی ایما پر جاری ہوا تھا۔انیسویں صدی میں جو سب سے بڑا اردو اخبار سامنے آیا وہ ’’دلی اردو اخبار‘‘ تھا۔اردو کے مشہور و معروف ادیب مولانامحمد حسین آزاد کے والد مولوی محمد باقر نے ۱۸۳۶ میں جاری کیا تھا۔یہ اخبار اپنے عہد کی عکاسی کرتا تھا۔جدوجہد آزادی میں مولوی محمد باقر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اردو کے پہلے شہید صحافی کے طورپر آپکو موسوم کیا جاتا ہے۔مولوی محمدباقر کا اپنا ایک چھاپا خانہ اور ایک بڑی لائبریری بھی تھی۔جو ۱۸۵۷ کی لڑائی میں تباہ ہوگئی۔لیکن ’’دلی اردو اخبار‘‘ نے ایک تاریخ ضرور ثبت کردی۔سن ۱۸۳۷ میں مرزا پور اترپردیش سے ایک اخبار ’’خیرخواہ ہند‘‘جاری ہوا۔یہ ایک مذہبی اخبار تھا جسے ایک پادری نے جاری کیا تھا۔اس اخبار کا مقصد عیسائیت کی تبلیغ تھا۔سن ۱۸۴۱ میں دہلی سے ’’سید الاخبار‘‘ جاری ہوا۔جسے مصلح قوم سرسید احمد خاں کے بڑے بھائی سید محمود نے جاری کیا تھا۔سید محمود کے انتقال کے بعد سرسید نے اس اخبار کے ایڈیٹر کے فرائض انجام دیئے۔۱۸۴۲

                                     میں چنئی سے ’’جامع الاخبار‘‘ جاری ہوا۔اسے جنوبی ہند کا پہلا اردو اخبار تسلیم کیا جاتا ہے۔سید رحمت اللہ اس اخبار کے ایڈیٹر تھے ۔یہ اخبار اپنے عہد کا دلچسپ مرقع اور دل کش ترجمان تھا۔سن ۱۸۴۵ میں دہلی کالج سے ہفت روزہ ’’قرآن السعدین‘‘ جاری ہوا۔اس کے پہلے ایڈیٹر پنڈت دھرم نارائن بھاسکر تھے جو غیر معمولی صلاحیت کے مالک تھے۔اس اخبار میں سائنسی ،ادبی اور سیاسی مضامین شائع ہوتے۔علمی افادیت اور اردو مضامین کے تنوع کے اعتبار سے ہندوستان کے ممتاز اخبارات میں اس اخبار کا شمار تھا۔

 لکھنئو کا پہلا اخبار’’لکھنئواخبار‘‘ کے نام سے۱۸۴۷ میں جاری ہوا۔اس کے ایڈیٹر لال جی تھے۔اسی سن میرٹھ سے ’’جام جمشیدی‘‘ جاری ہوا۔اس اخبار کے ایڈیٹر بابو شیو چندر ناتھ تھے۔اس سے قبل آگرہ سے ۱۸۴۶ میں ’’صدرالاخبار‘‘ جاری ہوا جسے آگرہ کا پہلا اردو اخبار تسلیم کیا جاتا ہے۔سن ۱۸۴۹ میں چنئی سے ایک اور اخبار ’’آفتاب عالم تاب‘‘ جاری ہوا۔ اس کی خبروں کا حوالہ مشہور ریاضی داں ماسٹر رام چند ر کے اخبار ’’فوائد الناظرین ‘‘ میں پایا جاتا ہے۔۱۸۵۰ میں لاہور سے ’’کوہ نور‘‘ جاری ہوا ۔اس اخبار کے ایڈیٹر منشی ہری سکھ رائے تھے۔یہ اردو زبان اور فارسی رسم الخط میں جاری ہونے پہلا اخبار تھا۔سن ۱۸۵۶ میں لکھنئو سے کئی اخبار ات جاری ہوئے۔رجب علی بیگ سرور کے دوست مولوی محمد یعقوب انصاری نے ’’اخبار طلسم لکھنو‘‘ جاری کیا۔اس کے علاوہ امیر مینائی اور رگھوویر پرشاد نے’’سحر سامری‘‘ اور عبد اللہ نے’’مخزن الاخبار ‘‘جاری کیا۔اردو عربی اور فارسی کی کتابوں کی طباعت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے منشی نول کشور نے ۱۸۵۸ میں لکھنو سے ’’اودھ اخبار‘‘شروع کیا۔یہ اخبار پہلے ہفت روزہ تھا پھر یہ سہ روزہ ہوااور ۱۸۷۷ میں یہ اخبار روزنامہ ہوگیا۔اپنے دور کا اردو کا یہ بہت بڑا اخبار تھا۔یہ پہلا اردو اخبار تھا جس کے رپورٹرمختلف صوبوں کی راجدھانیوں میں نمائندے رہے۔

                                        اردو کے نامور ادیب و شاعر اس اخبار سے وابستہ تھے۔آج بھی اس اخبار کی تحریریں بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔۱۸۶۶ میں ’’سائنٹفک سوسائٹی‘‘ کا اجرا عمل میں آیا ۔جس کے روح رواں اور مرکز اور محور سرسید احمد خان تھے۔سن ۱۸۷۷ میں لکھنو سے ایک بڑا اخبار’’اودھ پنچ‘‘ منظر عام پر آیا۔اسے منشی سجاد حسین نے ’’لندن پنچ‘‘ کے طرز پر جاری کیا تھا۔یہ اخبار ۳۵ برس تک جاری رہا۔

                                       انیسویں صدی کے آخر میں ایک اخبار’’پیسہ اخبار‘‘ نام سے جاری ہوا۔جسے منشی محبوب عالم نے جاری کیا تھا۔بیسویں صدی کے آتے آتے سب کچھ بدل چکا تھا۔سیاسی بیداری اور آزادی کی تحریک تیز ہوچکی تھی۔دنیا بھر کے حالات میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی تھیں۔اردو اخبارات بھی آزمائشوں سے گذر چکے تھے۔مذہبی ،سیاسی ،ادبی،ثقافتی ،طنزیہ و مزاحیہ ہر طرح کے اخبارات و سائل نکل چکے تھے۔منشی محبوب عالم کا ’’پیسہ اخبار‘‘ اور شیخ غلام محمد کا اخبار ’’وکیل ‘‘ ابھی نکل رہا تھا۔ جس سے مولانا ابوالکلام آزاد بھی وابستہ رہے۔جنہوں نے بعد میں’’الہلال‘‘ اور ’’البلاغ‘‘جیسے موقر اخبارات جاری کیے۔اردو صحافت کی تاریخ مولانا ابوالکلام آزاد کے ان اخبارات کے ذکر کے بنا ادھوری تسلیم کی جاتی ہے۔’’الہلال ‘‘ اور ’’البلاغ‘‘ یہ تاریخ ساز اخبارات تھے۔سن ۱۹۰۱ میں شیخ عبدالقادر نے لاہور سے ’’مخزن‘‘ جاری کیا۔اردو کے مشہور و معروف شاعر حسرت موہانی نے سن ۱۹۰۳ میں ’’اردوئے معلی‘‘ اخبار جاری کیا۔یہ ایک ادبی رسالہ تھا۔لیکن سیاسی موضوعات پر بھی اسمیں مضامین شائع ہوتے تھے۔سن ۱۹۰۸ میں خواتین کا رسالہ ’’عصمت‘‘دہلی سے جاری ہوا۔اس کے ایڈیٹر شیخ محمد اکرام اور پھر علامہ راشد الخیری رہے۔اردو کے ایک عظیم صحافی مولانا محمد علی جوہر نے ۱۹۱۲ میں دہلی سے ’’ہمدرد‘‘ اخبار جاری کیا۔یہ اخبار حکومت کا نکتہ چیں تھا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ۱۹۱۵ میں یہ اخبار بند ہوگیا۔اور پھر کچھ عرصہ بعد جاری ہوا۔مولانا محمد علی جوہر کی ساری زندگی جدوجہد آزادی میں گذری ۔اْنہوں نے اپنے اخبارات کے لیے باضابطہ اخلاق بھی مرتب کیاجو آج کے ضابطہ اخلاق سے بہت کچھ ملتاجلتا ہے۔سن ۱۹۲۰ میں لالہ لچپت رائے نے ایک کثیر سرمایہ کے ساتھ لاہور سے ’’وندے ماترم‘‘ جاری کیا۔لاہور ہی سے مہاشے کرشن نے ’’پرتاپ ‘‘جاری کیا۔جو دہلی سے آج بھی نکل رہا ہے۔

                                       سن ۱۹۲۱ میں شہر حیدرآباد دکن سے ’’رہبر دکن‘‘جاری ہوا۔جو بعد میں ’’رہنمائے دکن ‘‘ کہلایا۔آج یہ اخبار سید وقاراالدین قادری کی ادرات میں شائع ہو رہا ہے۔ حیدرآباد کے چند بڑے اخبارات میں اس اخبار کا شمار ہوتا ہے۔فروغ اردو زبان میں اس اخبار نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ۱۹۲۵ میں مولانا عبدالماجد دریا بادی نے ’’سچ ‘‘ جاری کیا۔اس کا نام بعد میں ’’صدق‘‘ ہوگیا اور پھر ’’صدق جدید‘‘ کے نام سے نکلا۔آزادی سے قبل ایک اہم اخبار’’قومی آواز‘‘ جاری ہوا۔جو پنڈت جواہر لعل نہروکی سرپرستی اور حیات اللہ انصاری کی ادارت میں ۱۹۴۵ میں شہر لکھنو سے جاری ہوا۔اس اخبار نے اردو میں جدید صحافت کی بنیاد ڈالی۔اور بہت سے معیارات قائم کیئے۔ممبئی شہر ’’روزنامہ انقلاب‘‘ اور ’’روزنامہ اردو ٹائمز‘‘ ایک طویل مدت سے کامیابی کے ساتھ شائع ہورہے ہیں۔ہندوستان کو آزادی ملنے کے بعد اخبارات کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا اور اخبارات نے تیزی سے ترقی کی۔ملک کے مختلف حصوں سے بہت سے اخبارات جاری ہوئے۔اگست ۱۹۴۹ کو شہر حیدرآباد سے پدم شری عابد علی خان نے محبوب حسین جگر کے ساتھ مل کر ’’روزنامہ سیاست‘‘ جاری کیا۔یہ اخبار صرف اخبار ہی نہیں بلکہ ایک تحریک تھا۔جس نے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے ،اردو زبان کو فروغ دینے،میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اس اخبار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اخبار نہ صرف حیدرآباد اور ہندوستان بلکہ بیرون ہندوستان میں بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے۔آج یہ اخبار عابد علی خان صاحب کے فرزند زاہد علی خان صاحب کی زیر نگرانی شائع ہورہا ہے ۔سن ۱۹۷۹ میں محمود انصاری کی ادارت میں حیدرآباد ہی سے ’’روزنامہ منصف ‘‘ جاری ہوا۔اس اخبار کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہندوستان کا ایک کثیر الااشاعت اخبار تسلیم کیا جاتا ہے۔آج یہ اخبار جناب خان لطیف خان کی ادارت میں نکل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسمبر ۲۰۱۷ میں اس اخبار نے خان لطیف خان صاحب کی سرپرستی میں پورے ۲۰ برس مکمل کرلیے ہیں۔علاوہ ازیں ’’راشٹریہ سہارا‘‘ ’’صحافی دکن‘‘ ’’روزنامہ ملاپ‘‘ بھی شہر حیدرآباد ہی سے شائع ہورہے ہیں۔سن ۱۹۶۳ میں اترپردیش لکھنو سے روزنامہ ’’آگ‘‘جاری ہوا۔ دہلی سے ’’سہ روزہ دعوت‘‘ ’’عوام ‘‘ اور ’’سویرا‘‘ جاری ہوئے۔پٹنہ سے ایک نامور اخبار ’’قومی آواز‘‘ جاری ہوا۔پنجاب سے نکلنے والے اخبارات میں سرفہرست ’’ہند سماچار‘‘ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔اس اخبار کا سرکیولیشن ایک زمانے میں ۷۳ ہزار تک پہنچ گیا تھا۔کرناٹک بنگلور سے روزنامہ’’سالار‘‘ (۱۹۶۴ ) ہبلی سے ’’کرناٹک ٹائمز‘‘ شائع ہورہے ہیں۔

                                               ان کے علاوہ سینکڑوں اخبارات جاری ہوئے ۔لیکن ان کی اشاعت ،مالی وسائل اور قارئین کی کمی کے باعث بند ہوگئے۔لیکن بعض اخبارات مختلف مسائل کے باوجود آج بھی جاری ہیں اور قابل تحسین خدمات انجا م دے رہے ہیں۔اردو اخبارات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔اردو صحافت نے معاشرے کو ایک خاص ڈگر پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بھی کررہے ہیں۔جس کا اعتراف ہمیں کھلے دل سے کرنا چاہیے۔

نئے ملک پاکستان پر مذہب کی آڑ میں تنگ نظری کا پردہ کیسے اڑھایا گیا، قرۃ العین حیدر کی تحریر نوعمری میں ہی ذہن پر اثرات چھوڑ گئی تھی۔ لیکن اس تخیلاتی تحریر کی تلخ حقیقت کو معاشرے پر مسلط ہوتے ہوئے جوانی میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا۔ معاشرے کے وجود پر ایک حاشیہ کھنیچا گیا۔ ایک طرف جنرل ضیا الحق اور مذہبی جماعتیں جو ملک میں امام خمینی کی طرز کے ’اسلامی انقلاب‘ کے خمار میں فوجی آمر کے حصار میں تھیں، تو دوسری طرف مزاحمتی سیاسی، سماجی قوتیں اور روشن خیال عناصر۔

ملک کی صحافت بھی اسی تقسیم کا نشانہ بنی۔ جہاں جمہوریت کی بحالی اور آزادئ اظہار کے لیے صحافی گرفتاریاں دے رہے تھے وہیں لکیر کے پار ساتھی صحافیوں کا ٹولہ جنرل ضیا کی مذہبی پالیسیوں اور جہادی کلچر کے پرچار میں مصروف تھا۔

AIOU Solved Assignment 2 Code 5625 Spring 2024 

 

سوال نمر 4:صحافت کی اہمیت اور اس کے فرایض اور مقاصد پر روشنی ڈالیں؟

آج کے اس برق رفتار عہد میں، صحافت کی اہمیت و افادیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا۔ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اورمظلوم و مجبور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہوتی ہے۔ آج کے اس دور میں جہاں بیشتر ممالک میں جمہوری حکومتیں ہیں، وہاں صحافت کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے؛ کیوں کہ کسی بھی جمہوری حکومت میں عوام کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کے نفاذ کے لیے تین ادارے ہوتے ہیں: “مقنّنہ”، “انتظامیہ” اور” عدلیہ”۔ ان تینوں اداروں کی سلامتی کے لیے صحافت کا وجود ضروری اور لازمی ہے۔ صحافت کے بغیر ان مذکورہ اداروں کا جمہوریت پسند ہونا متزلزل اور مشکوک ہوجاتا ہے۔ صحافت کی قوت دراصل عوام کی قوت ہوتی ہے؛اس قوت کے پیچھے نہ حکومت کی مشینری ھے اور نہ قانون و عدالت کا ڈر یہی وجہ ہے کہ حکومت اور عوامی ادارے اس کے احترام پر مجبور ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی بات حکومت وقت سے منوانی ہو، اسی طرح کسی جماعت، تحریک یا حکومت کی پالیسی کو کام یابی یا ناکامی میں بدلنا ہو؛ تو اس حوالے سے بھی صحافت ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے، اور صبح شام ہم اسکا مشاھدہ بھی کرتےھیں

اگر تاریخ اٹھا کر مغلوں کے عہد کو بھی دیکھیں تو مغلوں کے دور میں بھی اخبار نویس یا واقعہ نگار کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کا بادشاہ وقت کو ہی خیال رہتا تھا۔ اس کا اندازہ جہانگیر کے زمانے کے ایک واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گجرات کے ایک صوبہ دار نے احمدآباد کے واقعہ نگار کے ساتھ بدسلوکی کی۔ واقعہ نگار نے بادشاہ کی خدمت میں ایک عرضداشت بھیجی کہ ’’عبداللہ خاں صوبے دار نے سچی روداد لکھنے کے جرم میں خانہ زاد کو اسی کے گھر سے پاپیادہ بلوایا اور اس کی بے حد توہین کی۔‘‘ بادشاہ نے صوبہ دار کو معزول کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسے پاپیادہ گھر سے شہر کے باہر تک لائے اور پھر گھوڑے پر سوار کرکے یہاں لائے۔ بادشاہ کی ایلچی احمدآباد پہنچنے سے پہلے ہی صوبہ دار کو اس کی حکم کی اطلاع ہوگئی اور اس پر اس قدر ہیبت طاری ہوئی کہ وہ شہر سے پاپیادہ چل کھڑا ہوا اور منزلیں طئے کرتا رہا۔ راستے میں بادشاہ کے آدمی نے اسے زبردستی گھوڑے پر سوار کرکے بادشاہ کے حضور پیش کیا اور بادشاہ نے صوبہ دار کواس کے عہدہ سے معزول کرکے اپنے حضور میں اس کی باریابی بند کردی۔ اس واقعہ سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ صحافت کے ابتدائی دور میں ہی صحافت کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ تھی۔ ہندوستانی بادشاہوں نے خبر رسانی کی اہمیت کو اس حد تک محسوس کرلیا تھا کہ ہر ضلع میں ایک اخبار نویس ضرور مقرر کیا جاتا تھا، جس کا کام یہ ہوتا تھا کہ وہ اپنے علاقے کے حالات کی بادشاہ اور اس کے وزیروں کو بے کم و کاست اطلاع دیا کرے۔ اگر اخبار نویس اپنے فرائض کی انجام دہی میں سہواً یا ارادتاً کوتاہی کرتا اور بادشاہ کو اس کی اطلاع ہوجاتی تو اخبار نویس کو جرم کی نوعیت کے مطابق برخاست کردینے سے لیکر پھانسی تک کی سزاء دی جاتی۔
آج کا دور تو ابلاغیات کا دور ہے۔ صحافت کی بے پناہ قوت اور اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ صداقت اور راست بازی صحافت کی وہ بنیادی خصوصیات ہیں جو معاشرے میں اس کی اہمیت کے غماز ہیں۔ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے۔ مظلوم، مجبور عوام کے جذبات اور احساسات کی پیامبر ہوتی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی سماج میں ظلم و ستم نے سر ابھارا تو صحافی نے اپنے نوکِ قلم کے ذریعے ظالم کا سر قلم کرکے رکھ دیا۔ اسی لئے جارج ہشتم نے صحافت کی بے پناہ قوت کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ
’’اخبار ٹائمز (لندن) دریائے ٹائمز سے زیادہ خطرناک ہے۔‘‘
عام طور پر صحافت کو چوتھی مملکت Fourth State of Realm کہا جاتا ہے۔ کسی بھی جمہوری حکومت میں تین ادارے پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ بے حد ضروری ہوتے ہیں اور ان تینوں کی بقاء اور سلامتی کے لئے صحافت کا وجود ناگزیر ہے۔ صحافت کے بغیر ان تینوں اداروں کا جمہوریت پسند ہونا شک و شبہ کی گنجائش پیدا کرتا ہے ۔ اسی لیےتو تھامس جیفرسن نے کہا تھا :
’’اگر مجھ سے یہ تصفیہ کرنے کے لئے کہا جائے کہ آیا حکومت کے بغیر اخبارات یا اخبارات کے بغیر حکومت تو میں بلا تامل مواخرالذکر کو ترجیح دوں گا۔‘‘
صحافت کی اہمیت، افادیت اور ان کے مثبت و منفی پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کنور محمد دلشاد اپنی تصنیف ’’ابلاغ عامہ‘‘ میں لکھتے ہیں:
’’صحافت ایک جادو ہے جس کے بول میں خیروشر کی بجلیاں روپوش ہیں۔ ایک معمولی سی خبر، ایک افواہ یا ایک غلط بیانی کے وہ دور رس نتائج مرتب ہوتے ہیں جن پر قابو پانا بےحد مشکل ہوجاتا ہے۔ کسی شخص کو بام شہرت پر پہنچانا ہو یا ذلت میں دھکیلنا ہو، کسی جماعت یا تحریک کو قبولیت کی سند عطا کرنا ہو لوگوں کو اس سے متنفر کرنا ہو حکومت کی کسی پالیسی کو کامیاب بنانا یا ناکام کرنا ہو یا مختلف اقوام میں جذبات نفرت محبت یا دوستی دشمنی پیدا کرنا ہو تو یہ صحافت کا ادنیٰ کرشمہ ہے‘‘۔
اخباروں کی بدولت ہی حکومتیں بنتی بھی ہیں اور ٹوٹتی بھی ہیں۔ اسی لئے نپولین نے اخبار کی بے پناہ قوت اور جادوئی اثر سے متاثر ہو کر کہا تھا :
’’(میں 100 فوجی دوستوں کے مقابلے میں ایک اخبار سے زیادہ ڈرتا ہوں‘‘)
اس لیے ہر وہ شخص جو صحافت کے پیشہ سے وابستہ ھونا چاھے اسکی اہمیت اغراض ومقاصد کو مدِنظر رکھتے ہوئے صحافت کو اپنائے اور اپنے پیشے سے انصاف کرے کیونکہ یہ بہت مقدس پیشہ ھے

                                                 ہر عمل کا ایک معلوم دائرہ ہوتا ہے،اور اس پیشے  سے جُڑا فرد اسی دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو سر انجام دیتا ہے۔ بسااوقات وہ دائرہ محدود ہوتاہے اور کبھی اس میں وسعت ہوتی ہے۔کبھی حدود کی تنگی صاحب ِ عمل کے لئے پریشان کُن  ثابت ہوتی ہے تو کبھی ضرورت سے زیادہ اس کی وسعت سے ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔گویا کسی بھی پیشے  کے اصول و ضوابط اور دائرہ کار میں اعتدال نہ ہو تو اس پیشے سے وابستہ  افراد ذہنی خلجان کاشکار رہتے ہیں۔

اس تحریر میں گفتگو کا محورصحافت، اس کے مبادیات اور جملہ اجزاءہیں۔ ذیلی عناوین کے تحت اسلامی صحافت پر بھی گفتگو کی کوشش کی گئی ہے۔

صحافتی کردار کی اساس :
سچائی،ایمانداری اور جدوجہد وہ تین بنیادی اساس ہیں، جس پر بنیاد پاکر کوئی بھی شعبہ اپنے اعمال کو بحسن و خوبی شفافیت کے ساتھ انجام دے سکتا ہے۔لیکن ارباب صحافت نے شفافیت،متواضعیت اور اصالت کی تین اصطلاحات پر صحافتی کردار کی بنیاد رکھی ہے۔(البتہ اس بنیاد کا تصور سچائی ،ایمانداری اور جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں۔)
1۔شفافیت:(Transparency )                             یعنی:صحافی اپنا کام اس طرح پیش کرے کہ قاری،ناظرین اور سامعین ان کی باتوں پر یقین کرنے میں کسی دوسرے ذرائع کا محتاج نہ ہو۔
2۔تواضع:(Humility )یعنی:ایک صحافی کو متواضع اور منکسر المزاج ہونا چاہیے۔اسے اپنی معلومات پر فخر اور تکبر نہ ہو۔ایک صحافی کی واقعیت اس بات میں بھی ہے کہ وہ افتراضی نہیں ہوتا۔اس کی خبریں حقیقت کا عکس پیش کرتی ہیں۔
Jack Fuller ایک مصنف،ناول نگار اور ایڈیٹر ہےاس نے بطور مشورہ کہا کہ”صحافیوں کواپنی معلومات اور اس کے ذرائع سے متعلقہ امور میں تواضع اور اعتدال برتنے کی ضرورت ہے۔

Gregory Favre ,Sacramento اور Chicago                                      میں طویل مدت سے ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ اپنا ایک سادہ سا اصول ہے”DO NOT PRINT ONE IOTA BEYOND WHAT YOU KNOW”۔یعنی:صرف اپنی معلومات پر منحصر ہو کر ایک لفظ بھی نہ شائع کرو۔بلکہ اس خبر کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کرلو۔
3۔اصالت:(Originality )یعنی:معلومات حقائق پر مبنی ہوں۔ایسا بھی نہ ہو کہ صرف دوسروں کی معلومات پر انحصار کیاگیا ہو،بلکہ خبروں کےاطلاع میں خود کی محنت کی گئی ہو۔اور جس میں ابداعیت کی جھلک دکھائی دے۔
ایک صحافی کہتاہے”صحافی اس عمل کے محور “خبر” پر غورکریں تو معلوم ہوگا کہ ایک صحافی بیک وقت اس خبر کا “عینی شاہد” بھی ہوتا ہے،”مخبر” بھی اور” مؤرخ” بھی۔اور ناانصافی کی جگہ “منصف”بھی۔

                                                     کچھ تجزیہ کارو صحافی حضرات جن کے بارے میں ٹی وی کھولتے ہی معلوم ہوجاتاہے کہ اب انہوںنے کیا بولنا ہے ،آجکل تو ریٹائرڈ جنرلز،بیورکریٹس اور سفارتکاروں نے بھی اپنے کام کاج چھوڑ کر تجزیہ نگاری کی دکان کھول رکھی ہے، جنھوں نے آئے دن ملکی سا لمیت پر پاکستان کو تختہ مشق بنارکھاہے جن کی نظروں میں جب دیکھو حکومت بس چند گھنٹوں کی ہی مہمان نظر آتی ہے جن کے سنسنی خیز تجزیئے اور اندر کی خبروں کو سن سن کر محلے کی لڑائیوں میں خواتین نے بھی اپنایہ ہی رویہ اپنا لیا ہے ،موجودہ وقتوں میں جب ہم مختلف نیوز چینلوں پر چند ایک ایسے صحافیوں کو دیکھتے ہیں جن کے لفظو ں سے زیادہ آنکھوں سے شعلے نکل رہے ہوتے ہیں جن کی گفتگو سن کر یہ احساس ضرور ہوتاہے کہ کیایہ مذکورہ چینل کا مالک ہے اگر نہیں تو کیا اس چینل کے مالک کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے چینل میں بیٹھ کر من گھڑت اور جگ بیتی کہانیاں سنائی جارہی ہیں یقیناً ان نیوز چینلوں کے مالکان کے اپنے مفادات بھی ہوتے ہیں یہ ہی وجہ ہے ان چینلوں میں بیٹھے خودکار صحافیوں کی ایک فوج اپنے ناپسندیدہ حکمرانوں پر طنز کے نشتر برساتے رہتے ہیں ، کیونکہ ایسے حضرات کسی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت سے مکمل طورپر منسلک ہوچکے ہوتے ہیں لٰہذا وہ ہمیشہ ایک ہی قسم کی ڈفلی بجاتے رہتے اور اس کے علاوہ اپنی گفتگو میں کوئی تجزیہ پیش نہیں کرتے بلکہ اپنے قائد یا جماعت کی مداح سرائی کرتے ہیں یا پھر اس کے مخالفین کی مذمت کرتے ہیں،کیونکہ کسی بھی تبصرہ نگاریا تجزیہ نگار کا صحافی ہونا ضروری نہیں ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے ،

                                                معاشرے کی تیسری آنکھ اور جمہوریت کا چوتھا ستون آج جس مشکل میں گرفتار ہے اسے ان میڈیاہائوسسزکے مالکان اپنی ناکامی کی بجائے کامیابی سمجھتے ہیں کیونکہ ان کا مقصد اب صحافت نہیں بلکہ بزنس بن چکاہے جو دن رات ترقی کررہاہے ،آج پیسوں کی خاطر اور تعلق داری پر تعریفیں کرنے کا نام صحافت بن چکاہے ،آج کی صحافت سیاستدانوں کی انتخابی مہم کا ذریعہ بن چکی ہے ، صحافت کا اہم مقصد دنیا بھر کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کرواناہے مگر آج کا صحافی دلیل دینے کی بجائے فیصلہ کرنے لگا ہے آج کی صحافت نے اپنی ایک عدالت قائم کرلی جہاں وہ اچھے اوربرے سیاستدانوں کی زندگیوں کے فیصلے کرتے ہیں ،کیونکہ آج مولانا ظفر علی خان ،حمید نظامی ،مجید نظامی ، میر خلیل الرحمان اور دیگر عظیم صحافیوں کی صحافت کا باب بند ہوچکاہے ان کا قلم تھم چکاہے کوئی بھی آدمی جو خود کو صحافی کہتا ہے وہ ان مرحوم صحافیوں کے نقش قدم پر چلنے کو تیارنہیں اور جو چلنا چاہتے ہیں ان کا مذاق بنایا جاتا ہے ۔ایک زمانہ تھا کہ یہ ہی صحافی نہایت سخت جان ہوا کرتھا ‘کیسی ہی مشکل سر پر کیوں نہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں نہ تو جھکتا تھااور نہ ہی کوئی مجبوری اس کی قلم کو خریدسکتی تھی ،اس زمانے میں صرف چند روزنامے ہی نکلا کرتے تھے جن میں کام کرنے والے صحافی نایاب انسانوں کی طرح مانے جاتے تھے جن کی تحریروں اور روزناموںکو پڑھنے کے لیے اخبارصبح سویرے ہی ہاتھوں ہاتھ بک جاتے تھے ۔ اچھے صحافی کے لیے لازم ہے کہ وہ معاملات کا جامع تجزپیش کرتا رہے اور ایسا آروگومنٹ عوام کے سامنے رکھے جو حقیقت پسندانہ ہواور جس کی بنیاد دلائل پر ہواور اس کی خبر میں کسی بھی قسم کا ذاتی یا جذباتی لگائو ہرگز نہیں ہونا چاہیے علامہ اقبال بابائے صحافت مولاناظفر علی خان کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ ظفر علی خان کا قلم دین کے بڑے بڑے مجاہدین سے کم نہیں ہے۔

AIOU Solved Assignment Code 5625 Autumn 2024 

سوال نمبر5: مختلف اسالیب کی روشنی میں صحافی زبان کی خصوصیات بیان کریں؟                                          

   صحافت ایک دن کا ادب ہے اور اس کے قاری ادب کے باضابطہ قاری سے تعداد میں کئی ہزار گنا زیادہ ہیں۔
اس لئے صحافت کی زبان کا معیاری زبان بنے رہنا زبان کی بقاءکےلئے لازمی ہے۔ لیکن ہندوستان میں ادھر چار پانچ برسوں میں یہ صورتحال انتہائی تیزی کے ساتھ بگڑی ہے۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ اس وقت جب کہ کاغذ پر یا سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اردو کی اشاعتوں اور اس کے قارئین میں بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اسی وقت صحافت کے متن میں زبان کا زوال بھی پوری طرح نظر آنے لگا ہے۔ یوں بھی ایسے لوگ تعداد میں کم ہیں جو زبان کو طہارت کے ساتھ برتتے ہیں۔ ایک کام چلاؤ زبان اظہار کا وسیلہ بن جاتی ہے لیکن جب اس میں گراوٹ آنے لگے اور وہ گراوٹ کسی مجبوری کے تحت قابل قبول بھی ہے تو زبان کے سچے ہمدردوں کےلئے گہری تشویش کا باعث بن جاتی ہے۔

گذشتہ پانچ سے دس برسوں کے دوران اردو اخبارات کو خبروں کی ترسیل کے لئے کئی ایجنسیاں سامنے آگئیں۔ چونکہ ان کے پاس اپنے وسائل نہیں ہیں اور اخبارات کے صفحات کا پیٹ بھرنا بھی مقصود ہے اس لئے کہیں سے بھی کوئی خبر حاصل کر کے اردو کے قالب میں ڈھال دی جاتی ہے۔ ایک زمانہ تھا جب خبر کی تلاش میں دن بھر بھٹکتے تھے اورایک زمانہ ہے کہ خبریں پڑھنے والوں کی تلاش میں بادلوں میں بھٹکتی رہتی ہیں۔
ایک سے زیادہ ویب سائٹوں پر پل پل کی خبروں کی ترسیل ہوتی رہتی ہے ۔ اردو اخبارات پہلے بھی اسی طرح سے اپنے صفحات کی شکم پوری کرتے تھے اور اب بھی کر رہے ہیں۔ پہلے الگ الگ اخبارات میں ترجمے ہوتے تھے اب ایک جگہ ہوتے ہیں یعنی کسی خبر رساں ایجنسی میں اور سبھوں تک ان کی ترسیل ہو جاتی ہے لیکن خبر رساں ایجنسیوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جن کےلئے صحافت صرف حصول رزق کا ذریعہ ہے۔ انہیں نہ خبر کی نزاکت سے کوئی دلچسپی ہے نہ اس کی زبان کی بارے میں فکر مندی۔
سب سے بڑی آسانی اردو کےلئے سب سے بڑی قاتل بن رہی ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعہ خبروں کے کشتوں کے پشتے  لگائے جا سکتے ہیں۔ اور کشتوں کے پشتے ہی لگ رہے ہیں۔ یا توعجلت ہے یا عدم دلچسپی یا ناواقفیت یا پھر بے حسی۔ اسے چاہے جو نام دیجئے خبروں کی جو کاپی ایڈیٹر کے ہاتھ میں پہنچتی ہے اس میں بیمار کردینے کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ مثال کے طور پر گوگل ٹرانسلیٹ کسی جملے کا اردو متبادل بنا دیتا ہے یعنی اگر کہیں یوجنا لکھا ہے تو اس کا متبادل منصوبہ ضرور بن جاتا ہے لیکن یوجنا کے ساتھ فعل کی جو جنس ہندی خبر کے متن میں ہوتی ہے وہی جنس منصوبے کے ساتھ رہ جاتی ہے۔ نتیجے میں جو اردو کا جملہ نکل آتا ہے وہ کچھ یوں ہے :
“متعدد منصوبے بنائی گئی ہیں۔”
افسوس کا مقام یہ ہے کہ کئی جگہوں پر یہی چھپتا بھی ہے ۔ یہی قاری تک پہنچتا ہے اور قاری کے لئے اخبار سند ہے۔ ترقی سنگھ اور تصور دیوی جیسی مثالیں مطبوعہ ہیں اور ان مثالوں سے بھی ان لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا جو ایجنسیاں چلا رہے ہیں یا مشینی تجربے سے مالی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ اردو کی خدمت کرنے والے ہر ادارے کی مقدور بھر دستگیری کی جائے۔ جوسرکاری ادارے کروڑوں کا بجٹ لے کر چل رہے ہیں وہ اپنا بجٹ دوست نوازی اور غیر تخلیقی کاموں میں لٹانے کی بجائے ان اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کی کوشش کریں۔ جن سے زبان کا سیدھا تعلق بنتا ہے تو یہ ایک بڑی خدمت ہوگی۔
لیکن خبر رساں ایجنسیاں چلانے والوں کو بھی اس پر دھیان دینا ہو گا کہ وہ جو ایجنسی چلارہے ہیں وہاں سے اردو میں خبروں کی ترسیل کو اپنا مقصد نہ بنائیں بلکہ اردو خبروں کی ترسیل پر دھیان دیں۔ زبان کے طہارت پسندوں کےلئے یہ شدید قسم کا فکر مندی کا لمحہ ہے جب ان کی زبان ان کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہی ہے اور وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے۔

یہاں جوذہنیت کار فرما ہے وہ یہ ہے کہ خبر اخبارات تک پہنچا دو۔ اس کے آگے کا کام ختم۔ اخبارات کا یہ عالم ہے کہ گذشتہ بائیس برسوں کے دوران ان میں سے بیشتر نے اپنا ادارتی شعبہ ہی ختم کر دیا۔ نہ ایڈیٹر مستقل بیٹھتا ہے نہ مترجم بیٹھتے ہیں نہ پروف ریڈروں کی ضرورت ہے۔ یعنی اخبار ایجنسی اور آپریٹروں کے بل پر نکل رہا ہے اور جس سے جتنا بن پڑ رہا ہے وہ معیاری زبان کو اتنا ہی شدید نقصان پہنچانے میں دل وجان سے لگا ہوا ہے۔
کوئی ایجنسی ایسی نہیں جو اس کی گرفت کرے ۔
ڈی اے وی پی ، آر این آئی اور جو دوسری انضباطی ایجنسیاں ہو سکتی ہیں ان میں ماہرین کا انتخاب سیاسی وابستگی کی بنیاد پر یا ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جو لوگ صاحبان اقتدار سے قریب ہیں وہ ہر ایسی جگہ پر موجود ہیں جس کےلئے وہ موزوں نہیں۔ اس کے باوجود سینہ پھلائے گردن اکڑائے کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ اور انکے دستخط کے ساتھ زبان کو تباہ کرنے کا یہ عمل سرکاری نگرانی یا سرپرستی میں پوری شدت سے چل رہا ہے۔
اردو کے ادارے شدید بے حسی کے عالم میں ہیں جس سے نکلنے کی جدو جہد کرنے کا یہ آخری وقت ہے

                                                           صحافت عربی زبان کے لفظ ’’صحف‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا مفہوم صفحہ یا رسالہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی میں جرنلزم، جرنل سے ماخوذ ہے یعنی روزانہ کا حساب یا روزنامچہ۔ صحافت کسی بھی معاملے کے بارے میں تحقیق یا پھر سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے بشرطیکہ اس سارے کام میں نہایت ایمانداری اور مخلص پن کا عنصر ضرور موجود ہو۔ صحافت نام ہے لوگوں کی رہنمائی کرنے کا۔ صحافت نام ہے تبصروں کے ذریعہ عوام الناس کو حقائق سے روشناس کرانے کا۔

                                                                 خبر کیا ہے؟ اس سوال کا جواب اس وقت سے دیا جا رہا ہے جب سے اخبارات کا آغاز ہوا ہے۔ لیکن خبریں تو اس سے قبل بھی ہوتی تھیں مگر انہیں حاصل کرنے اور پہنچانے کے ذرائع مختلف تھے۔ تاہم مختلف لوگوں نے اس سوال کے مختلف جواب دئیے ہیں۔  ہر شخص اپنے نقطہ نظر کے مطابق اس کی تعریف کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید نے خبر کی تعریف کے مسئلے پر بحث کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خبر کا تعلق ایسے واقعات اور مشاہدات سے ہوتا ہے جو معمول سے ہٹ کر ہوں۔ بقول رحم علی شاہ ہاشمی انگریزی میں خبر کو News کہتے ہیں اور یہ لفظ New سے بنا ہے۔ جس کے معنی جدید یا تازہ کے ہیں۔  اردو میں خبر (عربی لفظ) کے مفہوم سے بھی تازہ ہونا مترشح ہے۔ ولبسٹر Welbister نے اسے صرف تازہ واقعے کی رپورٹ کا نام دیا ہے۔ ول ارون Will Irwin نے اپنی کتاب ’’پروپیگنڈا اور خبر‘‘ (Propaganda and News) میں خبر کی تعریف کچھ یوں بیان کی ہے کہ ایسا واقعہ جو مانوس اور معمول کی دنیا کے متعلق قاری کے تصور سے مختلف ہوتا ہے یہ متصادم قوتوں کی کشمکش کا نام ہے۔ کارل وارن Carrel Warren نے Radio News Writingمیں خبر کی یہ تعریف کی ہے کہ خبر عموماً وہ رپورٹ ہوتی ہے جو اس سے پہلے عام لوگوں کو نہیں ہوتی۔ یہ رپورٹ بنی نوع انسان کی ایسی سرگرمیوں کے متعلق ہوتی ہے جو قارئین یا سامعین کے لئے دلچسپی، تفریح طبع یا معلومات کا موجب ہوتی ہیں۔

                                                                عصر حاضر کے برقیاتی ذرائع ابلاغ میں اتنی وسعت پیدا ہو چکی ہے کہ ہر کوئی خبروں سے باخبر ہے۔ دنیا میں متعدد ٹیلی ویژن چینل اب صرف خبری چینل کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہر ساعت خبریں نشر کرتے ہیں۔  اکثر و بیشتر خبروں اور تبصروں کے ساتھ ساتھ بریکنگ نیوز یعنی تازہ ترین خبریں بھی ملتی رہتی ہیں۔  صحافت کی مختلف انواع کی ترقی بسیط کے باعث اب خبر کا علم کتابوں ، صحافیوں اور کلاس رومز کی حد تک محدود نہیں رہا۔ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی آج خبر کے بارے میں عمومی آگاہی الگ چیز ہے اور خبر کو باقاعدہ علمی انداز میں سمجھنا مختلف بات ہے۔ دنیا میں جہاں بھی صحافت یا ابلاغیات کی تعلیم و تدریس کا اہتمام ہے وہاں ’’خبر‘‘ کو سمجھنے کا عمل خبر کی تعریف کے تعین سے شروع ہوتا ہے۔

                                                                   جہاں تک صحافتی مواد کا تعلق ہے اس کے بغیر تو اخبار کے وجود کی نفی ہوتی ہے۔ تقریباً ہر ملک کی صحافت کے ابتدائی دور میں بیشتر مواد خبروں اور ان کے تبصروں پر نہیں بلکہ خیالات و نظریات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کو دلکش و خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔ زمانہ بدلنے کے ساتھ ساتھ صحافتی مواد کی نوعیت بھی تبدیل ہوتی گئی۔ صحافت آزاد ہوئی۔ دنیا میں جمہوری نظام قائم ہوا۔ گرد و پیش سے باخبر رہنے کی ضرورت بڑھ گئی۔ اسی ضرورت کے نتیجے میں اخبارات کا کام لوگوں تک صرف خیالات و نظریات پہنچانا نہ رہا بلکہ ان کو حالات و واقعات سے اور ان کے پس منظر و نتائج سے باخبر رکھنا بھی ہو گیا۔ صحافتی مواد کی افراط ہو گئی اور اسی کے نتیجے میں اس مواد کی نوعیت و معیار کے ساتھ ساتھ اس کے خوبصورت و دلکش طریقہ پیشکش کی ہیئت نے بھی اہمیت اختیار کر لی۔

                                                                     صحافتی مواد کی اتنی افراط ہو گئی کہ اخبارات کے صفحات میں اضافہ ہوا۔ صحافت کے ابتدائی دور میں اخبارات چھوٹے ہوتے تھے اور مواد تھوڑا۔ اس وقت قارئین کی آسانی کے لئے مواد کے مختلف حصوں کو نمایاں کر کے پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی مگر اب مواد کی افراط کے باعث اس کے ہر جز کو الگ طور پر نمایاں کرنے کی ضرورت محسو س ہونے لگی۔ آٹھ دس بیس پچیس صفحات کے اخبار میں اگر مواد کو سرخیوں ، ذیلی سرخیوں اور حاشیوں میں نمایاں کر کے نہ دیا جائے تو اسے پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی اخبار علاقہ وار خبریں شائع کرتے ہیں۔  پھر انہیں جزوی سرخیوں کے ساتھ ترتیب دیتے ہیں تاکہ قاری کو اپنی دلچسپی کی خبریں تلاش کر کے پڑھنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔

                                                                      محنت اور مستعدی سے تیار کی جانے والی خبریں تعمیری اور مفید ہوتی ہیں۔  فرض کیجئے کسی جگہ اجتماعی طور پر کچھ لوگوں کے مرنے کی خبر آتی ہے۔ ایک اخبار یہ خبر شائع کر دینے کے بعد مطمئن ہو جاتا ہے کہ اس نے قارئین کو خبر فراہم کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔ لیکن دوسرا اخبار اگلے روز ڈاکٹرس اور ماہرین سے ان اموات کے اسباب معلوم کرتا ہے اور اس کے سدباب کی تجاویز حاصل کر کے اگلے روز فالو اپ کی صورت میں ایسی خبر شائع کرتا ہے جو تعمیری اور مفید ہے۔ ایسی خبر بھی بڑی اہم تصور کی جاتی ہے۔

                                                               اسی طرح کی ایک دوسری خبر تھی کہ مشہور ماہر نفسیات ڈیوڈر ونلڈلسنگ (David Ronald Lisning) سے ایک تیرہ برس کی لڑکی کے والدین نے شکایت کی کہ وہ ان کے ہاتھوں سے نکلی جا رہی ہے اور وہ غیر معمولی عمل کر رہی ہے۔ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو وہ اپنے کمرے میں جا کر خالی دیوار پر نظریں گاڑ دیتی ہے۔ اس خبر کو صرف شکایتی انداز میں اخبارات کی زینت بنا دیا گیا لیکن ایک تبصرہ میں اس خبر سے جڑے نفسیاتی اور سائنٹفک پہلو کو مد نظر رکھ کر مفصل حالت کو پیش کر کے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا گیا۔ والدین کی شکایت کے بعد لیسنگ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لڑکی اتنی دیر تک دیوار نہیں دیکھتی جتنی دیر تک اس کے ماں باپ ٹی وی دیکھتے ہیں۔  انہیں اپنی لڑکی کے دیوار دیکھنے پر اعتراض ہے خود کے ٹی وی دیکھنے پر نہیں۔  یہ محض اپنی اپنی پسند ہے۔ مریض کون ہے وہ لڑکی جو بغیر کچھ بولے خالی دیوار دیکھتی ہے یا اس کے ماں باپ جو گھنٹوں ٹی وی اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔  وہ مفصل طور پر پرچھائیاں دیکھتے ہیں۔  جبکہ لڑکی خالی دیوار پر تصویر کشی کے تخیلی اور تخلیقی عمل سے گزرتی ہے۔

                                                                حالیہ دور میں زندگی کی رفتار بہت تیز ہو گئی ہے۔ عوام و خواص کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔  ان کی زندگی میں کئی نئی با مقصد اور بے مقصد چیزیں شامل ہو گئی ہیں کہ فرصت ناپید ہو گئی ہے۔ اب بہت کم لوگوں کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پورے انہماک اور توجہ کے ساتھ الف سے ي تک سارا اخبار پڑھ سکیں۔  بیشتر لوگ اخبار پر سرسری نگاہ ڈال کر اپنی دلچسپی کی خبریں یا مواد تلاش کرتے ہیں اور صرف اسی کو غور سے پڑھتے ہیں۔  چنانچہ قارئین کی اس مصروفیت اور ضروریات کے پیش نظر بھی ضروری ہو گیا ہے کہ مواد اسی انداز سے پیش کیا جائے کہ قاری جلد سے جلد اور آسانی کے ساتھ اپنی دلچسپی کا مواد تلاش کر لے۔

                                                            صحافت اب محدود تعداد کے قارئین سے نکل کر انتہائی وسعت اختیار کر چکی ہے۔ اب اخبارات و رسائل کے ذریعے جو معلومات دی جاتی ہیں وہ پوری دنیا سے متعلق ہوتی ہیں۔  اس لئے صحافت کی طاقت بھی اسی کے حلقہ اثر کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے اب اخبارات سے کروڑوں لوگ استفادہ کرتے ہیں۔  اس طرح صحافت لاکھوں نہیں کروڑوں لوگوں کی رائے کو متاثر کرتی ہے جس سے اس کی ہمہ گیر قوت کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی شعور اور تربیت کی بدولت سیاسی بیداری حاصل ہوتی ہے۔ اخبارات اچھی قیادت کی خوبیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں۔  بحث و مباحثہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اخبارات نظریات و خیالات کے تبادلے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور آزادی تحریر کے علمبردار بھی۔ آمرانہ نظام کے خلاف شعوری طور پر قارئین کو آمادہ کر کے جمہوری عمل کے فروغ کے لئے صحافت مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

                                                                 یہ مقابلہ و مسابقت کا دور ہے۔ اخبارات میں مقابلے کی دوڑ جاری ہے۔ علاوہ ازیں اخبارات کے باہمی مقابلے کے علاوہ ان کا دوسرے ذرائع ابلاغ ریڈیو اور ٹی وی وغیرہ سے بھی مقابلہ ہے۔ چنانچہ مقابلے کی اس دوڑ میں وہی اخبار کامیاب رہ سکتے ہیں جو نہ صرف مواد کے حجم اور تنوع میں ایک دوسرے سے اور دوسرے ذرائع ابلاغ سے سبقت لے جائیں بلکہ مواد کی پیشکش میں بھی دوسروں کو مات دے دیں۔  لہٰذا مقابلہ و مسابقت کی اس فضا میں اخبارات کو نہ صرف معنوی اعتبار سے بلکہ ظاہری اعتبار سے بھی زیادہ سے زیادہ پرکشش بنانے کی دوڑ جاری ہے۔

                                                                 فطری طور پر ہر انسان میں تجسس کا مادہ پایا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو ارد گرد کے ماحول سے آگاہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ جو انسان جاہل ہو گا وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکے گا۔ اس لئے انسان ذرائع کا متلاشی رہتا ہے جو اس کو حالات سے باخبر رکھنے میں اس کی مدد کرسکیں۔  اخبارات کا یہ بنیادی فریضہ ہے کہ وہ انسان کے تجسس کے جذبے کی تسکین کے لئے زیادہ سے زیادہ معلومات اس تک پہنچائیں۔  اور تازہ واقعات و معلومات کو بغیر کسی تاخیر کے اخبارات میں جگہ دی جائے تاکہ قاری وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرسکے اور ہر قسم کے حالات سے بخوبی آشنا ہو لیکن اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر واقعہ یا خبر پیش کرتے وقت دور اندیشی، مصلحت اور وسیع النظری کا مظاہرہ کرے۔ صحافی کی تنگ نظری اس کی پیش کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوتی ہے اس لئے آج کے موجودہ حالات میں چنندہ وسیع النظر افراد ہی نظر آتے ہیں کیونکہ آج کل کے کئی اخبارات شہریان کو ترقی یافتہ، کشادہ ذہن بنانے کی بجائے انہیں کئی صدیوں پیچھے ڈھکیل رہے ہیں اور محض مٹھی بھر افراد کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سماج و معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔  ایک باشعور انسان اپنے آپ کو اخبار کے بغیر نامکمل تصور کرتا ہے۔ابتداء میں صحافت صرف خبروں پر مشتمل تھی مگر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق صحافت میں تبصرے، تجزئیے، تجاویز و آراء شامل ہوتی ہیں۔  صحافت کی تمام اقسام میں واقعات اور مسائل کے متعلق جو حقائق و ثبوت حاصل کئے جاتے ہیں قارئین کی ایک بڑی تعداد ان کو بغیر حیل و حجت کے قبول کر لیتی ہے۔ اخبارات کا یہ فرض ہے کہ وہ مختلف معلومات و اطلاعات، تبصروں یا جائزوں میں حقیقت پسندی کے عنصر کو مد نظر رکھیں کیونکہ عبارت میں اگر ہلکی سی Slant کر دی جائے تو مطلب کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے۔ اس لئے اخبارات کو واقعات کی صحت کی جانب پڑتال کے بعد حقائق کی ترسیل کا فرض سرانجام دینا چاہئے کیونکہ وہ سچ کے محافظ ہوتے ہیں۔

                                                             ہر قوم اپنی مخصوص ثقافت کی بدولت پہچانی جاتی ہے۔ صحافت جس ملک کی نمائندگی کرتی ہے قدرتی طور پر اسی ملک کی ثقافت کا رنگ اس پر غالب آ جاتا ہے اور وہ غیر ارادی طور پر اس کی تشہیر کرتی ہے اور اخبارات و رسائل اسی صورت میں دوسروں کی نظروں میں جچتے ہیں جب وہ اپنا مخصوص رنگ لئے ہوئے ہوں۔  اس لئے اخبارات کو اپنی ثقافت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اگر صحافت ہر معرکے پر اپنی حقیقت پسندانہ نظریاتی جنگ پیش کرے تو ملک و قوم کی ترقی کے منازل بآسانی طے ہوسکتے ہیں۔

                                                               ادبی صحافت میں اگر نظریاتی جنگ کا نمونہ دیکھنا ہے تو شبلی نعمانی اور سرسید احمد خاں کی زرین تحریریں صحافتی آسمانی افق پر اپنی مثال آپ ہیں۔  سماجی اور عملی جدوجہد کے ضمن میں شبلی نعمانی اور سرسید احمد خان کا ایک بڑا اجتہادی کارنامہ ان کی سیاسی فکر کی صورت میں سامنے آیا۔ جس نے بیسویں صدی کی اولین دو دہائیوں کے دوران مسلمانوں کے سیاسی رویوں اور ترجیحات کی تشکیل میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ یہ دونوں مفکرین طباعی، ذہانت اور ایجاد پسندی کی ایسی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے جنہیں ان کی حریت فکر نے مزید جلا دی تھی۔ تعقل اور تفکر کی قوتیں جو قدرت کی طرف سے ان پر ارزاں کی گئی تھیں انہیں اپنے وقت کے نامور علماء اور ماہرین سے اکتساب فیض کے ذریعے مزید جلا حاصل ہوئی۔

                                                                    شبلی کا اپنے ماضی سے علمی معاملہ کرنے کا رجحان انہیں بار بار مسلمانوں کی علمی تاریخ کے تابندہ کارناموں کی طرف لے جاتا ہے جہاں وہ اس بات پر غور کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے ایک زمانے تک دنیا کی علمی امامت کی تھی تو اس کے کیا اسباب تھے۔ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اپنے ماضی کے علمی خزانوں کو تلاش کیا اور ان میں سے ایسے علمی جواہر پارے منتخب کر کے اپنی تحریروں میں پیش کئے کہ مغربی دنیا حیرت میں پڑ گئی۔ شبلی کے زمانے تک مغربی استعمار اور مستشرقین نے ساری دنیا کو یہ باور کرا رکھا تھا اور اس جھوٹ سے بہت سے مسلمان بھی متاثر ہو چکے تھے کہ مسلمانوں نے انسانی تہذیب اور علم کے فروغ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ شبلی نے اپنے مضامین کے ذریعے مسلمانوں کے علمی ماضی کو ایک زندہ حقیقت کی طرح پیش کیا اور بتایا کہ مسلمان نہ ہوتے تو قدیم یونانی علوم غفلت کی فراموشی کی گرد میں دبے دبے دم توڑ چکے ہوتے اور یہ کہ یہ مسلمان ہی تھے جنہوں نے ان علوم کو ترجموں کے ذریعہ نہ صرف محفوظ کیا بلکہ ان میں اضافے کر کے انہیں آئندہ نسلوں کو منتقل کیا اور یوروپ کی علمی نشاۃ ثانیہ کے لئے زمین تیار کی۔ انہوں نے فلسفے سے متعلق مسلمانوں کے رد و قبول کے رویے کو گہرائی سے سمجھا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسلمانوں کے ایک خاص علمی اکتساب یعنی علم کلام پر نہایت عرق ریزی سے غور کر کے اس پر عبور حاصل کیا۔ اس کلام سے متعلق ان کی وہ تحریریں سامنے آئیں جن میں آج بھی ان کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا۔ ان کے مضامین نے ماضی شناسی کا سبق دے کر مسلمانوں میں اعتماد پیدا کیا کہ وہ شاندار علمی ورثہ اور فرسودہ روایات و رجحانات پر سخت نکتہ چینی کر کے اپنی روشن خیالی اور وسیع النظری کا ثبوت پیش کیا۔ مسلمانوں کو نئے زمانے کے تقاضے سے ہم آہنگ ہو کر نیا اجتہادی نظریہ پیش کرنے پر مجبور کیا۔ شبلی اور سرسید کا زمانہ قدیم و جدید کی شدید کشمکش کا زمانہ تھا۔ اور اس وقت کے اہل نظر سرسید کی تحریک اور رہنمائی کے تحت یہ محسوس کر رہے تھے کہ مسلمان اپنے تقلیدی رویے کے سبب علم کے میدان میں پستی کا شکار ہیں۔ ایسی صورتحال میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے ضروری تھا کہ مسلمانوں کے تعلیمی نظام پر نظر ثانی کی جائے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ شبلی جس شدت سے علمی تحقیق کی طرف متوجہ تھے اسی شدت سے ان کا ذہن تعلیم کی اصلاح پر بھی مرتکز تھا۔ خواتین کی تعلیم کی اہمیت کو انہیں نے نہایت شد و مد اور سنجیدگی سے لیا۔

                                                       ان کے نزدیک خواتین کو بے تعلیم رکھنا مسلمانوں کے اجتماعی وجود کے نصف حصے کو تاریکی میں رکھنے کے مترادف تھا۔ تعلیم کے معاملے میں وہ مردوں عورتوں میں کسی قسم کے امتیاز کے قائل نہیں تھے۔ تاریخ و سیرت، دینی علوم اور اسلامی فکریات میں اجتہادی بصیرتوں کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ شبلی کو ایک غیر معمولی جمالیاتی نگاہ بھی حاصل تھی۔ شبلی کے مضامین میں ایک ایسی ادبی صحافت نظر آتی ہے جس نے نیم مردہ قوم کو نئی توانائی بخشی۔ ادبی صحافت انسان کے رنج و غم کے اظہار کے لئے کبھی شاعری کبھی کہانی کبھی افسانوی یا ناول تو کبھی مضامین کا وجود کھڑا کرتی ہے۔ ان تمام ادبی شہ پاروں میں ایسے جواز پوشیدہ ہوتے ہیں جہاں تک صحافت اور تحقیق کے ماہرین کی نگاہ تک نہیں جا سکتی۔ اکثر ادیب و شعراء حالات کی چکی میں پسنے کے بعد ہی اپنا قلم اٹھاتے ہیں۔  وہ بخوبی جانتے ہیں کہ سماجی اور سیاسی حالات کس بناء پر کروٹ لیتے ہیں۔  ان کا قلم وہ حقائق بیان کرتا ہے جو پولیس اور صحافت کی رپورٹ بیان نہیں کرسکتی۔ میری رائے میں ادبی صحافت کی مدد سے کئی جرائم کی تہہ تک پہنچ کر ان کا پردہ فاش کیا جا سکتا ہے۔ مظفر رزمی جیسے عظیم شاعر نے ایک شعر میں ماضی حال اور مستقبل کے سارے ادوار سامنے کھڑے کر کے اپنے شعر کو لازوال بنا دیا۔ ان کا یہ شعر خندہ چشم کے پیچھے کئی سچے اور کڑوے حقائق کا پردہ چاک کرتا ہے۔

یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے

لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

                                                           آج کل ماس میڈیا ادب اور فن کو عوام کے دروازے تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔ درباروں ، محلوں اور مندروں سے نکال کر اسے شہروں کے گلی کوچوں اور گاؤں اور دور دراز کے علاقوں تک پہنچاتا ہے۔ چاہے وہ سی ڈیز ہوں یا کیسٹ، ٹی وی ہو یا ریڈیو یا فلم۔ ادب اور فن کی اجارہ داری اور اشرافیت ختم ہو رہی ہے۔ جو لوگ انفرادی ذوق اور تخلیقی صلاحیت کی باتیں کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ تہذیب، روایت، ادب عالیہ، فنون لطیفہ، لوک کلا اور سنگیت کے زوال کو ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے۔ ماس میڈیا کو نظر انداز کرنا عام لوگوں کو ادب اور فن سے محروم رکھنا ہے۔ آج ریڈیو، ٹرانسٹر، ٹی وی، سیٹیلائٹ، کیسٹ، سی ڈی، موبائل سینما، آڈیو اور ویڈیو کے ذریعہ غلام علی، مہدی حسن، محمد رفیع، لتا منگیشکر، خواجہ احمد عباس، کرشن چندر، عصمت چغتائی،جاوید اختر، گلزار، منی بیگم، بیگم اختر، بشیر بدر، ندا فاضلی اور بشر نواز جیسے کتنے ہی نام ہیں جو ملک اور دنیا کے طول و عرض تک پہنچ چکے ہیں۔  یہ کلچر کا احیاء ہے۔ پاپولر کلچر نے عام لوگوں کو گمنامی اور جمود سے نکال کر ان کی قوت کو متحرک کیا ہے۔انہیں اپنی پہچان اور انفرادیت عطا کر کے ذاتی اظہار کے مواقع مہیا کئے ہیں۔  آج ادب اور فن خواص کے دائرے سے نکل کر پورے سماج میں داخل ہو کر عام لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں۔  ہر فنی تخلیق کا سماجی پہلو ہوتا ہے۔ اس تخلیق کا عمل کتنا ہی نجی کیوں نہ ہو جب اس کی نمائش کی جاتی ہے یا کوئی تحریر چھپ کر منظر عام پر آتی ہے۔ موسیقی کی محفل ہو یا تصویروں کی نمائش، کتاب کی اشاعت یا ماس میڈیا کے ذریعہ جو کچھ بھی نشر ہوتا ہے تو وہ فنی تخلیق سماجی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ جب وہ اپنے دوستوں ، پرستاروں یا سرپرستوں کی محفل سے باہر آتی ہے تو اسے پیش کرنے کے لئے تنظیم، رقم اور اداروں کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔

                                                              فنی تخلیق کئی مرتبہ صحافت کا وہ پہلو سامنے لاتی ہے جس کا دنیا کو گمان بھی نہیں ہوتا۔ جذبات و احساسات کی رگوں میں رچی بسی کہانیاں ، افسانے اور گیت جب سامنے آتے ہیں تو وہ درد و کرب سے لپٹی کسی ایسی خبر کی خبر دے جاتے ہیں جس کے محور پر انسانی ذہن غور و فکر کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس خبر کے سلسلے کہاں جا کر ختم ہوتے ہیں ؟ وہ پریم چند کی کہانیاں ہوں یا غالب کی شاعری، چاہے ایم ایف حسین کی مصوری ہو یا ساحر لدھیانوی کی شاعری کا کرب ان تمام عظیم شخصیات کے تمام ادبی شہ بارے بہترین ادبی صحافت کا نمونہ پیش کرتے ہیں اور ایک طویل عرصے تک قارئین کے ذہن و دل پر براجمان رہے اور رہیں گے۔

آغا شورش کاشمیری کے خیالات کے مطابق کوئی صحافی اس وقت تک عزت کماسکتا ہے جب تک وہ اپنے قلم کو آزاد رکھتا ہے اور خود کو ایوانوں سے باہر رکھتا ہے اور جب اپنے قلم کو با اثر طبقوں اور اہل اقتدار کے پاس رہن رکھ دیتا ہے اسی دن اس کی صحافتی زندگی کا آخری دن ہوتا ہے۔ آج کل ایسے ہی صحافیوں اور صحافت کا دور دورہ ہے۔ لیکن ادبی صحافت اس زمرہ میں بالکل نہیں رکھی جا سکتی۔ اس لئے ہر دور میں عوام و خواص کے ذہن و دل پر نسل در نسل نقش ہو جاتی ہے۔

                                                               صحافت اور ادبی صحافت کے نہایت ہی باریک سے فرق کو سمجھنے کے لئے اس امر پر نظر ثانی کرنی ہو گی کہ صحافی کی نظر صرف اور صرف خبر یا اطلاع پر ہوتی ہے جبکہ ادبی صحافت میں خبر یا اطلاع سے متعلق ایک مستحکم نقطہ نظر پیش کیا جاتا ہے۔ ایک عام صحافی اپنی خبریں اور اطلاعات میکانیکی انداز سے پیش کرتا ہے۔ بالکل اسی شعر کے مصداق:

پانی دیکھا نہ زمین دیکھی نہ موسم دیکھا

بے ثمر ہونے کا الزام شجر پر رکھا

                                                               جبکہ ادبی صحافی ان اطلاعات کے پس پردہ محرکات کو اپنے جذبات کے ساتھ شعوری طور پر آزادانہ پیش کر کے اپنا نمایاں نقطہ نظر قاری کے مد مقابل رکھتا ہے۔ جس طرح بیل گاڑی کے پہئے بیل کے قدم کے ساتھ چلتے ہیں اسی طرح ایک ادیب کا قلم اپنے جذبات و نظریات کے ساتھ حالات کے ہمراہ چل کر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا راستہ دکھاتا ہے۔ جیسے مولانا آزاد، شبلی نعمانی نے اکثر خیالات کے وقتی موضوعات کو اپنا محور قلم بنایا۔ ترکی پر حملہ، خلافت تحریک پر جو کچھ بھی لکھا کھل کر آزادانہ اپنا موقف بیان کیا۔ صحافت صرف سطحی طور پر عام قاری تک بدلتے حالات کی تصویر پیش کرنا ہے۔ یہاں ہمیں ایک ایسی اصولی بحث پیش کرنا ہے جس میں صحافت کے ساتھ ادبی کا لاحقہ لگا کر بحث کرنا ہے۔

                                                         ناول، افسانے، کہانی، تنقیدی مضامین یہ تمام ادبی صحافت کا بہترین نمونہ ہیں۔  ان تمام Creative Arts میں یقیناً عصری سماجی حالات شامل ہوتے ہیں۔  صحافتی ادب ہمیشہ موضوع بحث رہا۔ اس پر طرح طرح کی الزام تراشیاں بھی ہوئیں لیکن ادبی صحافت عوام کے ذہن و دل پر طویل عرصے تک اپنا نقوش ثبت کرنے میں کامیاب رہی۔ کسی ادب پارہ کو ادبی نقطہ نظر کے ساتھ موجودہ حالات کے ساتھ متصل نہ کیا جائے تو وہ صرف ایک معمولی خبر بن کر رہ جاتی ہے۔ جس کی وقعت صرف چند ساعتوں کی ہوتی ہے۔ ادب کی بنیاد حقائق پر مبنی ہوتی ہے اور ہونی ہی چاہئے چاہے وہ کسی بھی دور میں صفحۂ قرطاس پر منظر عام پر آئے اس میں اس دور کے حالات کی جھلک ضروری ہوتی ہے اور ہونی ہی چاہئے۔ کیونکہ صحیح معنوں میں سماجی زندگی سے منسلک ادب ہی ادبی صحافت کہلاتا ہے۔ اگر میں یہاں خلیل جبران کے خیالات کی عکاسی کروں تو غلط نہ ہو گا کہ زندگی ایک ایسی زنجیر ہے جو مختلف کڑیوں پر مشتمل ہے اور ان کڑیوں میں سب سے اہم کڑی رنج وطن ہے جو پیش آمدہ حالات میں تسلیم و رضا کا درس دے کر مستقبل کے لئے امید بن کر خوشحالی کا پیغام دیتی ہے۔ اور ایسے ادب پاروں کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

                                                     تقسیم ہند کا کرب۔ شاعری، ہر موضوع پر شاعری کی گئی۔ کئی رسائل اور سالنامے وجود میں آئے اور لائبریری کی زینت بننے کے ساتھ ذہنی و دل کے نہاں خانوں میں بھی جگہ حاصل کر گئے۔ فسادات کے پس پردہ داستانیں ، فلمیں ، ناول، افسانے وجود میں آئے۔ حسن و عشق اور محبت کی کہانیوں کے پیچھے گھناؤنی سیاست کا چہرہ سامنے آیا۔ روٹی کپڑا مکان جیسی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سیاست کا شکار ہونے مجبور لوگوں کے آنسو کئی ناولوں اور افسانوں سے ٹپکنے لگے۔ دوران الیکشن کی گئی دھاندلیوں سے جنمی کہانیوں نے کھوکھلے اقتدار کا پردہ فاش کیا۔

                                                    فرانس کا انقلاب، چین کا انقلاب، روس کی تقسیم، امریکہ کے حالات یا پھر صنعتی انقلاب یا سرمایہ دارانہ نظام کے اثرات ان سارے حالات و موضوعات صحافت کی شہہ سرخیوں سے نکل کر ادبی صحافت کے وسیع کینوس پر شعر و نثر کا روپ لے کر جب بکھر گئے تو لافانی مقام حاصل کر گئے اور کئی نسلوں میں اپنی سچائی و صداقت کو منتقل کر گئے۔ جن کی بدولت عوام کی ذہنی تغیرات سامنے آئیں اور ترقی کے دروازے بھی کشادہ ہوئے کیونکہ یہ بات تو روز روشن کی طرح واضح ہے کہ آرٹ خود ترقی نہیں کرتا بلکہ ذہن کو تبدیل کرتا ہے۔ اور ادبی صحافت اس کی زندہ مثال ہے۔ کوئی بھی اطلاع صرف سچ کا ایک پہلو سامنے رکھتی ہے۔ اس کے صرف پس پردہ امکانات، حالات اور محرکات کو مد نظر نہیں رکھتی۔ جبکہ کسی ادیب کی نظر سے اسی اطلاع کو اگر دیکھیں تو ایک ناول یا افسانہ بن کر لوگوں کے ذہنوں پر سالوں سال چھا جائے گی اور جو دیرپا اثر کریں وہی الفاظ تو سچے صدف ہوتے ہیں۔  جن کی تابناکی میں لاکھوں کروڑوں لوگ اپنا راستہ تلاش کرتے ہوئے تاریکی سے روشنی میں آتے ہیں

                                                                                                                              

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *